پاکستان بار کونسل نےانتخابات کے حوالے سے از خود نوٹس پر سپریم کورٹ کے 9 سینئر ترین ججز پر مشتمل بینچ بنانے کا مطالبہ کر دیا ۔
پاکستان بار کونسل نے جسٹس قاضی فائز عیسی اور جسٹس سردار طارق مسعود کو بھی بینچ میں شامل کرنے کا مطالبہ کر دیا ۔
پاکستان بار کونسل کا کہنا ہے کہ جسٹس سردار طارق مسعود اور جسٹس قاضی فائز عیسی کو بینچ میں شامل کرنےسے غیر جانبداری کا تاثر آئے گا۔
بار کونسل نے کہا کہ توقع کرتے ہیں کہ جسٹس مظاہر اکبر نقوی رضاکارانہ طور خود بینچ سے علیحدہ ہو جائیں گے۔
یاد رہے کہ چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے پنجاب اور کے پی اسمبلیوں کی تحلیل کے بعد انتخابات کیلئے تاریخ کا اعلان نہ ہونے پر از خود نوٹس لے لیا ہے۔جس کی سماعت کے لیے 9 رکنی لارجر بینچ تشکیل دیا گیا ہے ۔
لارجر بینچ میں چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال، جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس منیب اختر،جسٹس یحییٰ آفریدی، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس اطہر من اللہ، جسٹس جمال خان مندوخیل اور جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی شامل ہیں ۔
دو سینئر ترین ججزجسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور جسٹس سردار طارق مسعود اس لارجر بینچ کا حصہ نہیں تھے۔