’مجھے پاکستانی مت پکارو‘: وقاریونس نے پارٹی کیوں بدلی؟

ہفتہ 21 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان جمعہ کو ہونے والے میچ کے دوران سابق پاکستانی کپتان وقار یونس نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ’میں آدھا آسٹریلین ہوں مجھے صرف پاکستانی مت پکارو‘۔

وقار یونس کا یہ کمنٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے جس پر صارفین کی جانب سے ان کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

 ایک صارف نے وقار یونس کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ایک ہار نے وقار یونس کو پاکستانی سے آسڑیلین شہری بننے پر مجبور کر دیا ہے۔

سجاد نے لکھا کہ وقار یونس  ایک کرکٹ میچ ہارنے کی وجہ سے خود کو پاکستانی کہلوانے میں شرم محسوس کر رہے ہیں۔

https://Twitter.com/Sajjadca/status/1715459007828103418?s=20

صومیہ بٹ نے وقار یونس کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوتے ہوئے لکھا کہ یہ پاکستان میں پیدا ہوئے، پاکستان کی ٹیم میں کھیلے، پاکستان کے نام سے ہی ان کی پہچان ہے اور اس نام سے ہی ان کو عزت ملی ہے اور آج ان کو خود کو پاکستانی کہلوانے میں شرم محسوس ہو رہی ہے۔ صارف نے مزید کہا کہ آپ کو اپنے اس بیان پر شرم آنی چاہیے۔

ایک صارف نے طنزیہ انداز میں تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ آسڑیلیا سے میچ ہارنے کے بعد تو وقار یونس نے تو پارٹی ہی بدل لی۔

https://Twitter.com/2eat__/status/1715522752839598324?s=20

 شہریار ظفر نے بھی سابق پاکستانی کپتان کے بیان کو آڑے ہاتھوں لیا اور پی سی بی کو ٹیگ  کرتے ہوئے لکھا کہ ہم بحثیت قوم وقار یونس کو کرکٹ ورلڈ کپ اور پی سی بی کے تمام ایونٹس کی کمنٹری سے ہٹانے کی درخواست کرتے ہیں کیونکہ وہ کبھی بھی کسی کھلاڑی کے لیے مثبت نہیں ہوتے چاہے پاکستان جیتے یا ہارے۔

انہوں نے مزید لکھا کہ یہ بہت شرم کی بات ہے جب اپنا ہی کمنٹیٹر ہر وقت ٹیم کے خلاف ہوتا ہے۔

 واضح رہے کہ وقار یونس کی اہلیہ ڈاکٹر فریال آسٹریلین شہری ہیں اور وقار  فیملی کے ہمراہ عرصہ دراز سے سڈنی میں مقیم ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp