کیا پاکستان کو سیمی فائنل کھیلنا چاہیے؟ شعیب اختر قومی ٹیم کی کارکردگی پر شدید برہم

ہفتہ 21 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لیجنڈری فاسٹ بولر شعیب اختر نے اپنے یوٹیوب چینل پر جمعہ کو بنگلورو میں آسٹریلیا کے خلاف ورلڈ کپ میچ میں پاکستان کی شکست کے بعد اپنی مایوسی کا اظہار کیا ہے۔

شعیب اختر نے کا کہنا تھا کہ میں آپ سے یہ سوال کرتا ہوں کہ آپ نے فیلڈنگ کا فیصلہ کیوں کیا؟ آپ پہلے کھیل کر ہدف دیتے، شاہین آپ کو شام میں وکٹ نکال کر دیتے لیکن ٹاس کے موقع پر ہی غلط فیصلہ لیا گیا۔

شعیب اختر نے مزید کہا کہ وہ ٹیم میں جیت کی تڑپ کی کمی سے مکمل طور پر مایوس ہیں۔ کپتان بابر اعظم ایک بار پھر بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے جس پر ہر طرف سے تنقید کی جا رہی ہے۔ اچھی شروعات کرنے کے بعد وہ 14 گیندوں میں صرف 18 رنز بنا سکے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ بابر اعظم کو اپنے لیے “بڑے کھلاڑی” کے ٹیگ کو درست ثابت کرنے کے لیے بڑی ٹیموں کے خلاف اسکور کرنے کی ضرورت ہے۔

میچ کے دوران بابر اعظم کی کپتانی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی ٹیم کی کارکردگی میری سمجھ سے باہر ہے ہمارا کپتان بزدل ہے وہ کچھ بھی الگ کرنے کی کوشش نہیں کرتا، مجھے نہیں لگتا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم سیمی فائنل تک رسائی حاصل کر پائے گی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ابھی بڑی ٹیموں سے میچ ہے، اور پاکستان کیا کرتی ہے دیکھنا باقی ہے، لیکن شاہین نے بہت اچھی بولنگ کی، لیکن میں ایک سوال کرتا ہوں کہ کیا پاکستانی ٹیم سیمی فائنل کھیلنے کی حقدار ہے یا نہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مودی کی توجہ طلبی اور جرمن چانسلر کی دوری، بھارتی وزیراعظم ایک بار پھر مذاق کا نشانہ بن گئے

ہنگامہ آرائی کرنے والوں کو 26 نومبر سے بھی زیادہ سخت کارروائی کا سامنا ہوگا، طلال چوہدری

بنگلہ دیش: جماعتِ اسلامی کی قیادت میں انتخابی اتحاد، 253 نشستوں پر انتخابی معاہدہ طے

دھند کے باعث پاکستان میں فضائی آپریشن متاثر

بلوچستان کے علاقے خاران میں مسلح افراد کا تھانے اور بینکوں پر دن دہاڑے حملہ، ویڈیوز وائرل

ویڈیو

‘انڈس اے آئی ویک’ پاکستان میں ڈیجیٹل انقلاب کی طرف ایک قدم

جامعہ اشرفیہ کے انگریزی جریدے کے نابینا مدیر زید صدیقی

بسنت منانے کی خواہش اوورسیز پاکستانیوں کو بھی لاہور کھینچ لائی

کالم / تجزیہ

یہ اظہارِ رائے نہیں، یہ سائبر وار ہے

دو مہکتے واقعات جنہوں نے بہت کچھ سکھایا

’شام ڈھل جائے تو محسنؔ تم بھی گھر جایا کرو‘