اجزاء:
ثابت مچھلی ڈیڑھ کلو، نمک حسب ذائقہ، لہسن چار سے چھ جوئے، ٹماٹر دو عدد درمیانے، گرم مصالحہ پسا ہوا ایک چائے کا چمچ، سرکہ تین کھانے کے چمچ، تازہ ناریل (پیس لیں) چار کھانے کے چمچ، کڑی پتہ پانچ سے چھ عدد، ہری مرچیں آٹھ سے دس عدد ۔ہرادھنیا دو گٹھی، لیموں کا رس چار سے چھ کھانے کے چیچ، کوکنگ آئل تلنے کے لیے۔
ترکیب:
پانی میں نمک اور ایک کھانے کا چمچ سرکہ ملا کر مچھلی اس میں دھولیں۔ مچھلی پر دو سے تین کھانے کے چیچ لیموں کارس اچھی طرح لگائیں اور پھر ڈھک کر ایک گھنٹے کے لیے فریج میں رکھ دیں۔ اس دوران ہرامصالحہ تیار کر لیں۔ ٹماٹروں کو لہسن، ناریل، ہری مرچوں اور ہرے دھنیے کے ساتھ بلینڈر میں پیس لیں، پھر اس میں نمک اور گرم مصالحہ ملا کر رکھ لیں۔ ایک کھانے کا چمچ کوکنگ آئل درمیانی آنچ پر دو منٹ گرم کریں اور پسا ہوا مصالحہ ڈال کر اتنی دیر بھونیں کہ تیل علیحدہ سے نظر آنے لگے۔ پھر چولہے سے اتار کر بقیہ لیموں کا رس ملالیں۔ ہرا مصالحہ تیار ہے۔ کڑاہی میں کوکنگ آئل کو درمیانی آنچ پر تین سے چار منٹ گرم کریں۔ مچھلی کو ہر اسنہرا ہونے تک ڈیپ فرائی کر کے نکال لیں۔ فرائنگ پین یاد پیچی میں ایک سے دو کھانے کے پیچ کو کنگ آئل ڈال کر مچھلی کو اس میں رکھیں ۔ پھر اس میں بھنا ہوا مصالحہ ڈال دیں۔ کڑی پتہ ڈال کر چار سے پانچ منٹ کے لیے ہلکی آنچ پر (دم پر) پکائیں۔ آخر میں لیموں کا رس چھڑک دیں۔ تیار ہونے پر گرما گرم پیش کریں۔