کوئٹہ کے بلدیاتی انتخابات کا پہلا مرحلہ بلوچستان ہائیکورٹ میں چیلنج

بدھ 25 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کوئٹہ کے بلدیاتی انتخابات کا پہلا مرحلہ بلوچستان ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ہے۔

نیشنل پارٹی، بلوچستان نیشنل پارٹی، عوامی نیشنل پارٹی، جمعیت علمائے اسلام اور پشتونخوا میپ نے مشترکہ طور پر کوئٹہ کے بلدیاتی انتخابات کا پہلا مرحلہ بلوچستان ہائیکورٹ میں چیلنج کیا ہے۔

بلوچستان ہائیکورٹ کے جسٹس کامران ملا خیل اور جسٹس اقبال کاسی نے کوئٹہ کے بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کے خلاف درخواست پر   سماعت کی۔

درخواست گزاروں نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ کوئٹہ کے بلدیاتی انتخابات گزشتہ مردم شماری کے تحت کروائے جا رہے ہیں، گزشتہ مردم شماری کے تحت آبادی 22 لاکھ ہے جبکہ رواں مردم شماری میں یہ تعداد 26 لاکھ ہو گئی ہے۔

درخواست گزاروں کے مطابق 4 لاکھ افراد کے حق رائے دہی کے فرق سے انھیں ان کے بنیادی حقوق سے محروم رکھا جا رہا ہے۔

عدالت نے الیکشن کمیشن کے صوبائی نمائندے کو طلب کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو نوٹسز جاری کر دیے اور کیس کی سماعت 30 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

عمران خان کی رہائی کے لیے موٹروے کو صوابی کے مقام پر بند کیا جائے گا، احمد خان نیازی

سری لنکا کے لیے پاکستان کی انسانی امداد تاخیر کا شکار، بھارت کی جزوی کلیئرنس غیر مؤثر

سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کے لیے جسٹس ظفر راجپوت کے نام کی منظوری

جسٹس طارق جہانگیری ڈگری کیس میں پیش رفت، ایچ ای سی کے ذریعے متعلقہ تعلیمی ریکارڈ طلب

بینظیر نے پاکستان کی سب سے کم عمر وزیراعظم بن کر جمہوریت کو مضبوط کیا، صدر آصف علی زرداری

ویڈیو

کھجور کی ویلیو ایڈڈ مصنوعات بنانیوالی والی پاکستانی کمپنی

پنجاب کالج کہوٹہ کیمپس ترکھیاں میں سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فیئر 2025 کا انعقاد

سعودی عرب: پاکستانی کلچرل ویک کا شاندار انعقاد

کالم / تجزیہ

کرکٹ کا سچا خادم اور ماجد خان

بابر اعظم کو ‘کنگ’ کیوں کہا جاتا ہے؟

بھٹو نیپا چورنگی میں کیوں زندہ نہیں؟