خیبرپختونخوا حکومت نے غیرقانونی افغانوں کی واپسی کے لیے شہریوں سے مدد مانگ لی

جمعرات 26 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان میں مقیم غیرقانونی تارکین کی وطن واپسی کی ڈیڈلائن جوں جوں قریب آ رہی ہے، انتظامی سطح پر اس کے لیے اقدامات میں بھی تیزی دکھائی دے رہی ہے۔

بدھ کو خیبرپختونخوا کی نگراں حکومت کی جانب سے ’غیرقانونی طور پر مقیم غیرملکیوں کا قیام ممکن نہیں‘ کے عنوان سے جاری پیغام میں شہریوں سے تعاون کی اپیل کی ہے۔

صوبائی حکومت کے پیغام میں کہا گیا ہے کہ ’خیبر پختونخوا کے شہری صوبے میں مقیم غیر قانونی غیرملکیوں کے بارے میں اطلاع دیں تاکہ ان کی واپسی مقررہ تاریخ سے پہلے ممکن بنائی جاسکے۔‘

اس مقصد کے لیے قائم ’کنٹرول روم‘ کی نشاندہی کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ اس ’کنٹرول روم میں تعینات عملہ فوری رہنمائی معلومات اور در پیش مشکلات کے حل کے لیے 24 گھنٹے اپنی خدمات سرانجام دے رہا ہے۔‘

خیبرپختونخوا کی نگراں صوبائی حکومت کا پیغام سوشل میڈیا پر بھی جاری کیا گیا ہے (فوٹو: حکومت خیبرپختونخوا)

رضاکارانہ طور پر انخلا کی آخری تاریخ 31 اکتوبر کی یاددہانی کراتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اگر کسی کو ’غیرقانونی مقیم افراد کی نشاندہی، انخلا کے حوالے سے درپیش مسائل اور رہنمائی‘ مطلوب ہو تو ہیلپ لائن 1700 پر رابطہ کر سکتا ہے۔

سرکاری اعدادوشمار کے مطابق پاکستان میں اس وقت 30 لاکھ سے زائد افغان باشندے مقیم ہیں۔ ان میں غیرقانونی طور پر مقیم افغانوں کی تعداد بھی لاکھوں میں بتائی جاتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سعودی عرب 2034 میں ’سب سے دلچسپ ورلڈ کپ‘ منعقد کرنے کے لیے پرعزم

جی-7 ممالک کا روس پر دباؤ بڑھانے اور ٹرمپ کے غزہ امن منصوبے کی حمایت کا اعلان

موٹروے ایم-5 پر غنودگی کے دوران بس ڈرائیور پکڑا گیا، موٹروے پولیس کی بروقت کارروائی

ٹرمپ کی H-1B ویزا حمایت پر اپنی ہی جماعت میں مخالفت کی لہر

فلسطینی قیدیوں پر تشدد، اقوام متحدہ نے اسرائیل کو کٹہرے میں کھڑا کردیا، سخت سوالات

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ