پاکستان کی بندرگاہوں تک ازبکستان ریلوے لائن منصوبہ جلد مکمل کیا جائے ، شوکت مرزایوف

جمعہ 24 فروری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیرخزانہ اسحاق ڈارکی ازبکستان کے صدر شوکت مرزایوف سے ملاقات، پاکستان کی بندرگاہوں تک جانے وا لی ریلوے لائن کی تعمیر کے منصوبے کو تیز کرنے کی ضرورت پر زور

جمہوریہ ازبکستان کے صدر شوکت مرزایوف نے ازبکستان اور پاکستان کے درمیان شاہراہوں پر آمدورفت کو ترقی دینے، وسطی اور جنوبی ایشیا کو افغانستان سے ملانے اور پاکستان کی بندرگاہوں تک جانے والے ریلوے لائن کی تعمیر کے منصوبے کو تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

شوکت مرزایوف نے ان خیالات کا اظہار تاشقند میں وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کی قیادت میں پاکستانی وفد سے ملاقات میں کیا۔

ملاقات میں باہمی فائدہ مند تعاون کو مزید وسعت دینے کے لیے تجارت، سرمایہ کاری اور ٹرانسپورٹ کے شعبوں میں منصوبوں پر عمل درآمد کے عملی پہلوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیرخزانہ نے ازبکستان کے صدرک کو وزیراعظم شہبازشریف کی طرف سے نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا۔ملاقات میں ٹرانزٹ اور ترجیحی تجارت کے حوالے سے اہم معاہدوں پر عمل درآمد کا جائزہ لیا گیا۔

ملاقات میں معیشت کے مختلف شعبوں میں تعاون کے مخصوص منصوبوں کو فروغ دینے کی اہمیت کو بین الحکومتی مذاکرات کے ایجنڈے کے حصے کے طور پر شامل کرنے سے اتفاق کیاگیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

گروک اے آئی پر شدید تنازع، لوگ ناراض کیوں ہیں؟

پی آئی اے کے بعد بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری، وزیراعظم نے اہم ہدایات جاری کردیں

پی ایس ایل کی 2 نئی فرنچائز کے لیے 10 بولی دہندگان کی فہرست سامنے آگئی

عوام کے لیے خوشخبری: وفاقی حکومت کا گیس کی قیمتوں سے متعلق اہم اعلان

سہیل آفریدی کا دورہ کراچی، پی ٹی آئی نے جلسے کی اجازت طلب کرلی

ویڈیو

خیبر پختونخوا میں دہشتگردوں کو سازگار ماحول میسر ہے، وزیراعلیٰ کا بیانیہ کھل کر سامنے آگیا، ڈی جی آئی ایس پی آر

مذاکرات صرف میڈیا کی زینت ہیں، کوئی حقیقی پیشرفت نہیں، وزیردفاع خواجہ آصف

ٹی20 سیریز: پاکستان کرکٹ ٹیم سری لنکا پہنچ گئی، شاندار روایتی استقبال

کالم / تجزیہ

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟

ہم نے آج تک دہشتگردی کے خلاف جنگ کیوں نہیں جیتی؟