سری لنکن کرکٹ بورڈ کے آفیشل ایکس اکاؤنٹ کے مطابق سری لنکا کرکٹ ٹیم کے سپر فین ’پرسی ایبیسیکرا‘ جو انکل پرسی کے نام سے مشہور تھے 87 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔
In loving memory of legendary cheerleader, Percy Abeysekera (87).
His passion and energy on the cricket field will be dearly missed. 🙏 #RIPUnclePercy pic.twitter.com/JDF3fRU6Ig
— Sri Lanka Cricket 🇱🇰 (@OfficialSLC) October 30, 2023
انکل پرسی پانچ دہائیوں سے زیادہ عرصے سے سری لنکا کے کرکٹ میچوں میں باقاعدگی سے حصہ لیتے رہے ہیں، لیکن 1996 کے ورلڈ کپ کے دوران عالمی شہرت حاصل کی جب انہوں نے فائنل میں سری لنکا کی فتح کے بعد لاہور کے میدان کے ارد گرد سری لنکا کا پرچم لہرایا۔
انگلش زبان میں نعرے لگانے اور کھلاڑیوں کے ساتھ مزاحیہ گفتگو کے لیے مشہور پرسی کو خاص طور پر سری لنکا کے میدانوں میں بہت پسند کیا جاتا تھا۔ سری لنکا کے دورے کے دوران خاص طور پر ٹیسٹ میچوں میں انہیں اکثر دیکھا جاتا تھا۔
1980 کی دہائی میں مارٹن کرو نے پرسی کو کھیل کے لیے ان کے جذبے کے لئے مین آف دی میچ ٹرافی سے نوازا تھا۔
حال ہی میں اس سال ایشیا کپ کے موقع پر روہت شرما نے پرسی سے ان کے گھر ملاقات کی تھی، کیونکہ وہ اس بیماری سے لڑ رہے تھے جو بالآخر ان کی جان لے گئی۔
Biggest Sri Lankan fan Uncle Percy talking about a beautiful story of Rohit Sharma.
– Brilliant gesture by the Captain.pic.twitter.com/SsCd0bd4rY
— Johns. (@CricCrazyJohns) September 9, 2023
اگرچہ پرسی سری لنکا کے سب سے بڑے حامی تھے لیکن وہ اکثر اپنی ہی ٹیم کے کھلاڑیوں پر طنز کرتے تھے، خاص طور پر جب وہ باؤنڈری کے قریب فیلڈنگ کی غلطیاں کرتے تھے۔
سری لنکا کرکٹ بورڈ نے حالیہ مہینوں میں پرسی کو طبی اخراجات میں مدد کرنے کے لئے کافی عطیات دیے تھے۔ کئی دن اسپتال میں رہنے کے بعد ان کی موت ہو گئی۔
ان کے انتقال پر کھلاڑی اور شائقین کرکٹ گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کر رہے ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر کرکٹرز کے ساتھ ساتھ مداح بھی ان کی وفات اپنے اپنے پیغامات دے رہے ہیں۔
سابق سری لنکن کپتان سنتھ جے سوریا نے ایکس پر اپنی پوسٹ میں انکل پرسی کی موت پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ یہ خبر انتہائی افسوس ناک ہے کہ انکل پرسی اپنے خالق حقیقی سے جاملے ہیں۔
It is with great sadness that I heard our beloved Uncle Percy has met his maker. You were the first superfan and for all of us you will always be special RIP
— Sanath Jayasuriya (@Sanath07) October 30, 2023
سابق بھارتی فاسٹ بولر عرفان پٹھان نے بھی ایکس پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ سری لنکن کرکٹ ٹیم کے سب سے بڑے فین اب اس دنیا میں نہیں رہے۔ وہ ہمیشہ خوش رہتے تھے، بھارتی کرکٹ ٹیم ان کی دل سے عزت کرتی تھی۔
My condolences to the family of UNCLE PERCY. Srilankan cricket’s biggest fan is no more. If Srilanka lost or won, He was always happy. Indian team had lot of respect towards him. pic.twitter.com/HCp3c9ocN8
— Irfan Pathan (@IrfanPathan) October 30, 2023
سابق سری لنکن کپتان کمارا سنگاکارا نے ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ میرے ڈیبیو سے لے کر میرے آخری میچ تک صرف ایک آدمی مستقل تھے اور وہ تھے انکل پرسی۔ ان کی کرکٹ کے لیے خدمات کسی بھی کھلاڑی سے کم نہیں۔
From my debut till my last game Uncle Percy was a constant. His contribution to the game in Sri Lanka stands equal to any of the players that have worn the shirt. His energy, his passion, knowledge and rhyme will be sorely missed. Rest in peace Uncle Percy https://t.co/0bR93rTBg0
— Kumar Sangakkara (@KumarSanga2) October 30, 2023
ایکس پر سابق بھارتی اسپنر ہربھجن سنگھ نے پرسی انکل کی کے خاندان کے ساتھ افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’آپ ایک سری لنکن کرکٹ ٹیم کے حقیقی مداح تھے، ہمیں آپ کی یاد ہمیشہ آئے گی‘۔
RIP Percy uncle .. it’s the fans who makes this game special .. and u were a true fan of Sri Lankan cricket team .. also very warm towards us too.. we will miss you 🙏 condolences to family https://t.co/gorcw6LeA4
— Harbhajan Turbanator (@harbhajan_singh) October 30, 2023