آئی سی سی مینز ون ڈے ورلڈ کپ 2023کے 32 ویں میچ میں جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ آمنے سامنے ہیں لیکن دلچسپ بات تو یہ ہے کہ اس میچ کے لیے پاکستانی کرکٹ شائقین انتہائی پر جوش ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پاکستانی مداح دل دل افریقہ اور قدرت کے نظام کے حوالے سے پوسٹس کیے جا رہے ہیں جس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ اگر جنوبی افریقہ آج نیوزی لینڈ کو شکست دینے میں کامیاب ہوجاتا ہے تو پاکستان کے سیمی فائنل میں جانے کے امکانات مزید روشن ہوجائیں گے۔
نیوزی لینڈ کی ٹیم اس وقت ہدف کے تعاقب میں شدید مشکلات کا شکار ہے اور یہی وجہ ہے کہ پاکستان کرکٹ شائقین میں امید کی ایک نئی کرن جاگ اٹھی ہے۔ میچ پر تبصرے کرتے ہوئے صارفین کا کہنا تھا کہ ہمیں معجزوں پر یقین ہے اور قدرت کا نظام ضرور ہمارا ساتھ دے گا۔
جنوبی افریقہ کی عمدہ کارگردگی پر تبصرہ کرتے ہوئے ایک صارف نے لکھا دل دل افریقا۔
Dil dil South Africa ❤️😅#NZvSA#NZLvsRSA#NZLvRSA#StormCiaran#پروگرام_تو_وڑ_گیا pic.twitter.com/7hC52LXoJJ
— Abdullah majid 🇵🇰 (@abdullah_hmajid) November 1, 2023
پاکستان کے خلاف انڈین بولر کیشو مہاراج نے عمدہ کارگردگی دیکھائی جس پر پاکستانی صارفین کچھ خاص خوش نہیں تھے لیکن آج نیوزی لینڈ کے خلاف ان کی اچھی کارگردگی کی خوب تعریف کی جا رہی ہے ، ایک صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا آج تو کیشو مہاراج پر پیار آرہا ہے۔
Aj to maharaj pay payir aarha hai🤣🤐🤐#NZvSA #NZLvRSA #CWC23INDIA
— Ehtasham Ahmed (@Ehtasham1570) November 1, 2023
ایک اور صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا یہ چیز میرے عزیز آج تو جنوبی افریقہ نے پاکستانیوں کے دل جیت لیے۔
7th down yeh chiz mera aziz South Africa na teh Pakistanio ka dil jeet Liya #NZvSA #NZLvRSA
— Taimoor sandhu (@taimoor_jutt575) November 1, 2023
واضح رہے کہ پاکستان کا ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں پہنچنے کا راستہ کئی رکاوٹوں کے ساتھ انتہائی مشکل نظر آتا ہے۔پاکستان کے لیے جہاں اپنے بقیہ میچز بہتر رن ریٹ کے ساتھ جیتنا ضروری ہیں وہیں اگر نیوزی لینڈ اپنے بقیہ 03 میچز ہارجاتا ہے تو وہ 08 پوائنٹس کے ساتھ گروپ مرحلے کا اختتام کرےگا۔