کیا سنیتا مارشل دوبارہ اپنے شوہر کے ساتھ اسکرین پر نظر آئیں گی؟

جمعرات 2 نومبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سنیتا مارشل پاکستان کی ان اداکاراؤں میں سے ہیں جنہوں نے صرف ڈرامہ انڈسٹری ہی میں نہیں بلکہ ماڈلنگ میں بھی کامیابی سمیٹی ہے۔ سنیتا کو پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کا حصہ بنے ہوئے ایک دہائی سے زیادہ عرصہ ہوگیا ہے، ان کی شادی بھی انڈسٹری ہی کے ایک ستارے حسن احمد سے ہوئی ہے، اس جوڑی کے 3 بچے ہیں۔

سنیتا اور حسن خوشگوار ازدواجی زندگی گزار رہے ہیں اور دونوں نے کچھ ڈراموں میں ایک ساتھ بھی کام کیا ہے، جن میں سے ایک اب تک کا ٹاپ ٹرینڈنگ ڈرامہ ’بے بی باجی‘ ہے۔

’بے بی باجی‘ میں سنیتا اور حسن نے ایک شادی شدہ جوڑے کا مرکزی کردار ادا کیا ہے جو دیکھنے والوں کو بہت پسند آیا کیوں کہ دونوں میاں بیوی ماہر اداکار ہیں۔

مومن ثاقب کے پروگرام، ’حد کردی‘ میں ایک انٹرویو کے دوران جب مومن ثاقب نے سنیتا مارشل سے پوچھا کہ وہ دوبارہ اپنے شوہر کے ساتھ کام کرنا چاہیں گی یا نہیں؟ انہوں نے کہا کہ ان دونوں کا ’بے بی باجی‘ پر تجربہ بہت اچھا رہا، لیکن کبھی کبھی حسن کو ان کے کردار سے الگ کرنا مشکل ہو جاتا تھا۔

سنیتا نے بتایا کہ جب ان دونوں نے کام شروع کیا تھا تو رومینٹک ڈائیلاگ بولتے ہوئے دونوں کو تھوڑا عجیب سا لگتا تھا اور انہیں ہنسی بھی آتی تھی۔ لیکن اب دونوں اس کیفیت سے کافی آگے نکل آئے ہیں۔

انہوں نے مداحوں کو یہ بھی بتایا کہ حسن اور وہ ایک ڈرامے میں دوبارہ اسکرین پہ نظر آئیں گے، لیکن دونوں میاں بیوی کا کردار ادا نہیں کر رہے بلکہ صرف ایک ساتھ کام کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ سنیتا مارشل کے کچھ مشہور ترین ڈراموں میں ’میرا سائیں‘، ’خدا اور محبت‘ اور ’قید تنہائی‘ شامل ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’ایلی للّی‘ وزن گھٹانے والی ادویات کی کامیابی سے پہلی ٹریلین ڈالر کمپنی

ضمنی انتخابات: ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر رانا ثنا اللہ کو 50 ہزار روپے جرمانہ

کوپ 30: موسمیاتی مذاکرات میں رکاوٹ، اہم فیصلے مؤخر

صدر آصف علی زرداری کا لبنان کے یومِ آزادی پر پیغام، لبنانی عوام کے ساتھ یکجہتی کے عزم کا اعادہ

نائجیریا: مسلح افراد کا ایک ہفتے میں دوسری بار اسکول پر حملہ، 215 طلبا اغوا

ویڈیو

میڈیا انڈسٹری اور اکیڈیمیا میں رابطہ اور صحافت کا مستقبل

سابق ڈی جی آئی ایس آئی نے حساس ڈیٹا کیوں چوری کیا؟ 28ویں آئینی ترمیم، کتنے نئے صوبے بننے جارہے ہیں؟

عدلیہ کرپٹ ترین ادارہ، آئی ایم ایف کی حکومت کے خلاف چارج شیٹ، رپورٹ 3 ماہ تک کیوں چھپائی گئی؟

کالم / تجزیہ

ثانیہ زہرہ کیس اور سماج سے سوال

آزادی رائے کو بھونکنے دو

فتنہ الخوارج، تاریخی پس منظر اور آج کی مماثلت