’فلسطین میں خون بہہ رہا ہے اور عالمِ اسلام میں ناچ گانا ہو رہا ہے‘: نجی یونیورسٹی میں پارٹی پر صارفین کی تنقید

جمعہ 3 نومبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان میں یونیورسٹیز تعلیمی سرگرمیوں کے علاوہ غیر نصابی سرگرمیوں کی وجہ سے اکثر سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کرتی نظر آتی ہیں۔

اب کی بار کامسیٹیس یونیورسٹی لاہور میوزک پارٹی کی وجہ سے خبروں میں ہے۔

اسلام آباد اپڈیٹس پیج پر کامسیٹس یونیورسٹی کی ایک ویڈیو شیئر کی گئی جس میں طلباء کو میوزک پارٹی میں انجوائے کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

صارفین کی جانب سے کامسیٹس یونیورسٹی میں میوزک پارٹی کے اہتمام پر افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

صحافی انصار عباسی نے ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ یہ شرم کا مقام ہے جہاں پوری دنیا میں لوگ اسرائیل کے ہاتھوں غزہ کی نسل کشی پر رو رہے ہیں وہاں کامسیٹس یونیورسٹی نے اپنے طلباء کو میوزک پارٹی کی اجازت دے دی ہے۔

ایک صارف نے لکھا کہ فلسطین میں خون بہہ رہا ہے اور عالمِ اسلام میں ناچ گانا ہو رہا ہے یہ کتنے شرم کی بات ہے۔

  رباب نے سوال کیا کہ کیا یہ اسلامیہ جمہوریہ پاکستان ہے جہاں یہ سب ہو رہا ہے؟

ایک صارف نے لکھا کہ سٹوڈنٹس کو انجوائے کرنے دیں اورآپ کی بورڈ کے پیچھے اکیلے بیٹھ کے کڑھتے رہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل لمز یونیورسٹی میں ہونے والی ’فرضی شادی‘ بھی سوشل میڈیا پر زیرِ بحث رہی تھی جس پر صارفین کی جانب سے ملا جلا رد عمل سامنے آیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp