ٹویٹر پر مریم اور عمران کی لفظی جنگ : ’پلاسٹر لگی ٹانگ نہیں بچا پائے گی‘

ہفتہ 25 فروری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سیاسی جلسوں میں سیاست دانوں کی جانب سے جملے بازی اور ایک دوسرے پر تنقید عام سی بات ہے لیکن عوام کی دلچسپی تب بڑھ جاتی ہے جب یہی طنز کے تیر سماجی رابطوں کی ویب سائٹس کی زینت بنتے ہیں۔ ایسی ہی ایک نوک جھوک ٹویٹر صارفین کو تب دیکھنے کو ملی جب آج سابق وزیر اعظم عمران خان نے ایک جلسے کے دوران سپریم کورٹ کے ججوں کو تنقید کا نشانہ بنانے پر مسلم لیگ ن کی سینیئر نائب صدر مریم نواز کو طنز کے تیر مارے۔

سابق وزیر اعظم عمران خان نے ٹویٹر لکھا کہ پی ڈی ایم اور کرپشن کے پیسے سے پروان چڑھنے والی ایک بگڑی ہوئی خاتون مریم کی جانب سے سپریم کورٹ کے ججز پر شرمناک اور سوچے سمجھے حملوں کا واحد مقصد انتخابات سے راہ فرار اختیار کرنا ہے اگرچہ یہ آئین کی خلاف ورزی سے ہی ممکن ہے۔
سپریم کورٹ آف پاکستان پر حملوں سے پاکستان میں جنگل کا قانون رائج کرنے کے ساتھ ساتھ وفاق کو بھی شدید نقصان پہنچا نے کی کوشش کی جا رہی ہے

سابق وزیر اعظم عمران خان کی ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے لکھا کہ اب’سپائلٹ براٹ’ کو چیک میٹ کرتا دیکھیں۔ انہوں نے مزید لکھا کہ آپ کا ’چور ڈاکو‘ والا بیانیہ آب زمین بوس ہوگیا ہے۔‘


مریم نواز نے مزید جوابی وار کرتے ہوئے لکھا کہ حقیقت یہ ہے کہ آپ کا عدالتوں میں پیش ہونے سے گریز اور مقدمات کے التوا کے لیے درخواستیں دینا آپ کی جانب سے جرم کو واضح انداز میں قبول کرنے جیسا ہے۔‘
پلاسٹر لگی ہوئی ٹانگ اب آپ کو نہیں بچا پائے گی۔ اٹھیں اور قانون کا سامنا کریں۔


توشہ خانہ کیس کا حوالہ دیتے ہوئے مریم نواز نے عمران خان کو تنقید کا نشانہ بنایا اور لکھا کہ58 ارب روپے کی چوری رنگے ہاتھوں پکڑے جانے، آپ کی اہلیہ کے زیورات، توشہ خانے کا معاملہ، پانچ قیراط ہیرے کی انگوٹھی کے عوض فائلوں پر دستخط کرنے جیسے اقدامات سے ثابت ہوا کہ آپ نے ہر طرح کی کرپشن کی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ہیڈن پنیٹیئر کی موت کا معمہ، آخری لمحات کی تفصیلات سامنے آگئیں، بوائے فرینڈ نے بھی خاموشی توڑ دی

شام کے وزیر خارجہ کی آرمی چیف سے ملاقات، دفاعی و سیکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق

بھارت نے نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کی سیکیورٹی واپس لے لی

بلوچستان اور پاکستان کا حال اور مستقبل ایک ہے، ہمیشہ ایک رہے گا، چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم

امریکی سینیٹرز کا ٹک ٹاک کو ’خطرناک‘ سیفٹی تجربے پر یکم ستمبر تک جواب دینے کا حکم

ویڈیو

بلوچستان اور پاکستان کا حال اور مستقبل ایک ہے، ہمیشہ ایک رہے گا، چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم

الیکٹرک بائیک یا اسکوٹر خریدیں، ایک لاکھ روپے حاصل کریں

ڈیل یا ڈھیل، حکومت نے درخواست واپس لے لی، کپتان اسپتال منتقل، اگلی منزل بنی گالہ، بلاول کی پھرتیاں

کالم / تجزیہ

قائداعظم کی بیماری: سازشی تھیوری دم توڑ گئی

فیصلے کی تاریخ اور تاریخ کا فیصلہ

سپمورن سنگھ کالرا سے گلزار تک