پنجاب اور پختونخوا میں مقررہ نوے دن کے اندر انتخابات کروانے کے لیے پاکستان تحریک انصاف کی ’جیل بھرو تحریک‘ کامیاب ہوتی ہے یا نہیں یہ آنے والے چند روز میں واضح ہوجائے گا۔ تاہم 22فروری سے شروع ہونے والی یہ تحریک آج کے دن تک کئی دلچسپ رُخ اختیار کر چکی ہے۔
لاہور سے شروع ہونے والی اس تحریک کے پہلے مرحلے میں اگر شاہ محمود کو جیل جانے پر فکر مند دیکھا گیا تو دوسری طرف اسد عمر کی اہلیہ ان کی رہائی کے لیے عدالت پہنچ گئیں۔ پشاور میں صورتحال اس وقت دلچسپ ہوگئی جب پی ٹی آئی کے رہنما پولیس وینز کے ساتھ سیلفیاں بنوا کر چلتے بنے۔ ایسا ہی کچھ ملتان میں بھی دیکھنے کو ملا جہاں عملاً کوئی گرفتاری پیش نہیں کی گئی۔
میں تو باراتی ہوں مجھے کیوں گرفتار کیا؟ میں نے کوئی قانون نہیں توڑا کوئی ٹوئٹ بھی اس دفعہ نہیں کی۔ اعظم سواتی pic.twitter.com/DxMmciI44I
— Muhammad Faheem (@MeFaheem) February 25, 2023
جیل بھرو تحریک کے حوالے سے سب سے دلچسپ صورتحال اعظم سواتی کی جانب سے دیکھنے میں آئی جنہیں ان کی وائرل ویڈیو میں کہتے سنا جا سکتا ہے کہ ’میں تو باراتی ہوں مجھے کیوں گرفتار کر لیا ‘۔
قابل ذکر بات یہ ہے کہ رضاکارانہ گرفتاری پیش کرنے سے انکاری اعظم سواتی کو پی ٹی آئی کے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل سے جاری ہونے والی تصویر میں پولیس وین میں دیگر رہنماؤں کے ساتھ وکٹری کا نشان بناتے دیکھا جا سکتا ہے۔
بہرحال رضا کارانہ گرفتاری کے بعد آج جب انہیں بہاولپور کے کڈنی سینٹر میں میڈیکل چیک اپ کے لیے لایا گیا تو اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں خوشی خوشی گرفتاری دینے والے اعظم سواتی نے اپنا مؤقف بدل دیا۔
جب یہ جیل میں تھے تب تو شاہ محمود قریشی صاحب ان سے ملنے نہیں ائے تھے۔ انکو بھی اس بات کا خیال رکھنا چاھیے تھا۔
— Elyas Pirzada (@pirzadailyasadv) February 25, 2023
ان کا کہنا تھا کہ ’میری گرفتاری تو ویٹنگ لسٹ میں تھی، میں تو شاہ محمود کو ملنے آیا تھا مجھے بھی گرفتار کر لیا گیا‘۔
ویڈیو میں اعظم سواتی کو شکوہ کرتے سنا جا سکتا ہے کہ’ میں تو باراتی ہوں مجھے کیوں گرفتار کر لیا۔ اس بار نہ تو میں نے کوئی غیر قانونی کام کیا اور نہ ہی کوئی ٹوئٹ کیا۔ 76 سال عمر ہے اور کال کوٹھڑی میں رکھا جا رہا ہے‘۔
اعظم سواتی کی اس وائرل ویڈیو پر ٹوئٹر صارفین دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں۔ ایسے ہی ایک صارف پیرزادہ الیاس ایڈوکیٹ نے لکھا ہے کہ ’ جب یہ جیل میں تھے تب تو شاہ محمود قریشی صاحب ان سے ملنے نہیں آئے تھے۔ ان کو بھی اس بات کا خیال رکھنا چاہیے تھا۔‘
مجھے تو اعظم سواتی صاحب کی سمجھ نہیں ایئ
جب سے عمران خان کی حکومت ختم ہوئی ہے
اعظم سواتی صاحب اتنا ڈپریشن میں کیوں ہے ؟؟
انہیں کس چیز کی کمی ہیں— Sareer khan (@SareerShinwari) February 25, 2023
اعظم سواتی کی اس ویڈیو پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے ایک صارف نے لکھا ہے کہ’مجھے تو اعظم سواتی صاحب کی سمجھ نہیں آئی جب سے عمران خان کی حکومت ختم ہوئی ہے اعظم سواتی صاحب اتنا ڈپریشن میں کیوں ہے ؟؟ انہیں کس چیز کی کمی ہیں۔‘