سعودی عرب کی غزہ پر ایٹم بم گرانے کے اسرائیلی وزیر کے بیان کی شدید مذمت

پیر 6 نومبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سعودی عرب نے غزہ کی پٹی پر ایٹم بم گرانے کے اسرائیلی حکومت کے وزیر کے انتہاپسندانہ بیانات کی شدید مذمت کی ہے۔

سعودی وزارت خارجہ نے ایکس پوسٹ پر جاری پریس ریلیز میں کہا ہے کہ سعودی عرب محصور غزہ پٹی پر ایٹم بم گرانے کے بارے میں اسرائیلی قابض حکومت کے وزیر کے انتہا پسندانہ بیانات کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتا ہے جو اسرائیلی حکومت کے ارکان میں انتہا پسندی اور بربریت کی شدت کو ظاہر کرتا ہے۔

سعودی وزارت خارجہ کا اعلامیہ، تصویر بشکریہ ایکس پوسٹ

وزارت خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ اسرائیلی وزیر کو فوری طور پر حکومت سے برطرف نہ کرنا اور محض رکنیت کی معطلی تمام انسانی، اخلاقی، مذہبی اور قانونی اقدار کو مکمل طور پر نظر انداز کرنا ہے۔

واضح رہے کہ اسرائیلی وزیر ایمچے ایلیاہو نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ غزہ پر نیوکلیئر بم گرانا بھی ایک آپشن ہے۔ شدید عالمی رد عمل کے بعد اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو وزیر کو تاحکم ثانی حکومتی اجلاسوں میں شرکت سے معطل کردیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

1971 کی پاک بھارت جنگ: بہاریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم تاریخ کا سیاہ باب

آزادی رائے کو بھونکنے دو

بنگلہ دیش کا کولمبو سیکیورٹی کانکلیو میں علاقائی سلامتی کے عزم کا اعادہ

فلپائن میں سابق میئر ’ایلس گو‘ کو انسانی اسمگلنگ پر عمرقید

آج ورلڈ ہیلو ڈے، لوگ یہ دن کیوں منانا شروع ہوگئے؟

ویڈیو

شیخ حسینہ واجد کی سزا پر بنگلہ دیشی عوام کیا کہتے ہیں؟

راولپنڈی میں گرین انیشی ایٹیو کے تحت الیکٹرو بس سروس کا باضابطہ آغاز

پختون قوم پرست جماعت عوامی نیشنل پارٹی کے مستقبل کو کتنا خطرہ ہے؟

کالم / تجزیہ

آزادی رائے کو بھونکنے دو

فتنہ الخوارج، تاریخی پس منظر اور آج کی مماثلت

افغان، بھارت تجارت: طالبان ماضی سے کیوں نہیں سیکھ پا رہے؟