آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کے 41 ویں میچ میں سری لنکا کی نیوزی لینڈ کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔
کرکٹ ورلڈ کپ اب ایک دلچسپ مرحلے میں پہنچ چکا ہے جہاں 3 ٹیمیں سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرنے کی کوششوں میں لگی ہوئی ہیں۔ بھارت، جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کی ٹیمیں سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرچکی ہیں جبکہ چوتھی ٹیم کا انتخاب ہونا ابھی باقی ہے۔
اس لیے پاکستان صارفین آج سری لنکن ٹیم کے ساتھ امیدیں وابستہ کیے ہوئے تھے اور دعائیں مانگ رہے تھے لیکن صرف 70 رنز پر آدھی سری لنکن ٹیم پویلین لوٹ گئی۔ اس کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین کے دلچسپ تبصرے شروع ہو گئے۔ اور انہوں نے سری لنکن ٹیم سے امیدیں ہٹا کر بارش سے امیدیں لگا لیں کہ اگر بارش ہو جائے تو ممکن ہے پاکستان کے سیمی فائنل میں جانے کے امکانات روشن ہو جائیں، سوشل میڈیا ٹائم لائنز پر ایک بار پھر ’قدرت کا نظام‘ کی اصطلاح دیکھنے کو مل رہی ہے۔
ہارون نامی صارف نے لکھا کہ قدرت کا نظام آج ہمیں دھوکا دے گیا اور ساتھ ہی انہوں نے ایک میم شیئر کی جس پر درج تھا ’میں بھول گیا تھا کہ میرے پاس سوائے بری قسمت کے اور کچھ بھی نہیں ہے‘۔
Qudrat ka nizam betraying us today pic.twitter.com/qb2Mnv9zg7
— Haroon (@ThisHaroon) November 9, 2023
ایک صارف نے سری لنکن ٹیم کی خراب کارکردگی پر لکھا کہ ہم نے کہا تھا پاکستان کے لیے کھیلو، یہ نہیں کہا تھا کہ پاکستان جیسا کھیلو۔
We said play for Pakistan, don’t play LIKE Pakistan!!! 😭😭
— Twitt.Arhum (@arhuml92) November 9, 2023
بنٹی نے شاعرانہ انداز میں لکھا کہ ہمیں تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا، سری لنکا وہاں میچ ہارا جہاں ہمارا رن ریٹ کم تھا۔
Humein to apno ne lauta gairo mei kahan damm tha
Sri Lanka wahan match haari jahan hamara run rate kam tha— BUNTY. (@atang_waddi) November 9, 2023
بابر اعظم کے فین پیج نے بابر اعظم کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ قدرت کا نظام ہمیں ایک بار پھر آپ کی ضرورت ہے۔
QUDRAT KA NIZAM we need you again!#BabarAzam𓃵 | #NZvsSL pic.twitter.com/urmrPak5Iy
— King Babar Azam Army (@babarazamking_) November 8, 2023
واضح رہے کہ دونوں ٹیمیں میگا ایونٹ میں اب تک اپنے 8،8 میچز کھیل چکی ہیں جن میں سے نیوزی لینڈ 4 میچز میں فاتح اور 4 میں ناکام رہی ہے جبکہ سری لنکا اب تک صرف 2 میچز میں ہی فتح سے ہمکنار ہوئی جبکہ 6 میں اسے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔