بھارت میں کھیلے جا نے والے آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ کے سیمی فائنل کی تصویر تقریباً واضح ہوگئی ہے۔ بھارت، جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کی ٹیمیں سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرچکی ہیں جبکہ ورلڈکپ کے اہم میچ میں نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو شکست دے کر سیمی فائنل میں پہنچنے کا راستہ انتہائی آسان کردیا البتہ اس نے پاکستان کی تمام امیدوں پر پانی پھیر دیا۔
ایسے میں سوشل میڈیا ٹائم لائنز پر صارفین کی جانب سے مختلف تبصرے کیے جا رہے ہیں۔
سابق بھارتی بیٹر وریندر سہواگ نے بھی سماجی رابطوں کی سائیٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں لکھا تھا کہ ’پاکستان زندہ بھاگ‘ اور بائے بائے پاکستان آپ کا سفر بخیر ہو۔
Pakistan Zindabhaag!
Have a safe flight back home . pic.twitter.com/7QKbLTE5NY— Virender Sehwag (@virendersehwag) November 10, 2023
وریندر سہواگ نے مزید لکھا کہ پاکستان ٹیم کی خاص بات ہے کہ جس ٹیم کو پاکستان سپورٹ کرتی ہے وہ ٹیم پاکستان کی طرح کھیلنے لگ جاتی ہے۔
Pakistan ki khaas baat hai ki jis team ko Pakistan support karti hai, woh team Pakistan ki tarah khelne lagti hai 😂.
Sorry Sri Lanka. https://t.co/Qv960oju2m— Virender Sehwag (@virendersehwag) November 10, 2023
سابق بھارتی بیٹر کی پوسٹ پر تبصروں کا انبار لگ گیا اور صارفین کی جانب سے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
صحافی وجاہت کاظمی نے لکھا کہ بھارت کے سابق انٹرنیشنل کرکٹر وریندر سہواگ پاکستان کو بھارت سے زندہ فرار ہونے کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔ آئی سی سی اور دفتر خارجہ کو پاکستان کرکٹ ٹیم کی حفاظت کے لیے فوری نوٹس لینا چاہیے۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ بھارت مسلمانوں کے لیے کس قدر غیر محفوظ ملک ہے۔
Disgusting! Virender Sehwag, a former international cricketer of India, is giving threats to Pakistan to escape from India alive. ICC and Foriegn Office must take an immediate notice for the safety of Pakistan cricket team. This is how unsafe India is for Muslims. https://t.co/xUDezLhPFD
— Wajahat Kazmi (@KazmiWajahat) November 10, 2023
فوزیہ شاہ لکھتی ہیں کہ اس قسم کے کردار اپنے ہی ملک کے لیے بدنامی کا باعث ہیں، جو کہتے ہیں کہ زندہ بھاگ وہ اپنے ہی ملک کو ٹرول کر رہے ہیں کہ یہ ملک محفوظ نہیں ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ یعنی اگر پاکستان سیمی فائنل میں جاتا اور انڈیا کو ہرا دیتا تو ٹیم کا زندہ بچنا مشکل تھا کیا آپ یہی کہنا چاہتے ہیں؟
This kind of character are disgrace for their own country… Jo kehty hain Zinda Bhaag and trolling their own country that it's not safe.. yani k Pakiatan Semi final main jata india ko hara deta to team ka zinda bachna mushkil tha. ???? Yehe kehna chahty ho na landy k Akshy Kumar https://t.co/T54va9Usri
— Maham Bukhari (@mbukhari2306) November 10, 2023
ایک صارف نے لکھا کہ انڈیا پاکستان کے لیے کتنا غیر محفوظ ہے اس کا ثبوت وریندر سہواگ کا پاکستان کے لیے اس قسم کا تبصرہ ہے، پاکستان ٹیم کو مشورہ دیا جا رہا ہے کہ وہ مارے جانے سے پہلے زندہ فرار ہو جائیں۔ صارف نے لکھا کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو اس پر ایکشن لینا چاہیے پاکستانی وزارتِ خارجہ کو احتجاج کرنا چاہیے۔
How unsafe India is for Muslims is proved by this tweet from a renowned Indian V.Sehwag. A visiting Muslim team is being advised ( threat ) to escape alive before they are killed. @ICC should take action on this tweet and @ForeignOfficePk should protest to Indian government. https://t.co/p3Vt7a9CcR
— Haider Naqvi (@IamHaiderSN) November 10, 2023
سپورٹس جرنلسٹ شہریار اعجاز نے وریندر سہواگ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے لکھا کہ قائداعظم محمد علی جناح کا شکریہ ادا کرنے کی ایک اور وجہ مل گئی ہے کہ میں ایسے ملک کو حصہ نہیں ہوں جہاں غیر پیشہ وارانہ لوگ رہتے ہیں۔
https://Twitter.com/SharyOfficial/status/1722868740197331187?s=20