بینکنگ کورٹ نے عمران خان کی پیشی پر آئی جی اسلام آباد سے سیکیورٹی مانگ لی

پیر 27 فروری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ممنوعہ فنڈنگ کیس میں عمران خان کی پیشی کے معاملے پر رجسٹرار بینکنگ کورٹ عبد الوہاب نے آئی جی اسلام آباد کو سیکیورٹی کی فراہمی کیلئے مراسلہ جاری کر دیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق مراسلہ میں کہاگیاہے کہ 28 فروری کو بینکنگ کورٹ میں ممنوعہ فنڈنگ کیس کی سماعت کیلئے سیکیورٹی فراہم کی جائے، متعلقہ بینکنگ کورٹ میں حساس کیسز زیر سماعت ہوتے ہیں، عملے کو بھی سیکیورٹی خدشات ہیں۔

مراسلہ میں کہاگیاہے کہ سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر آئندہ سماعت پر فل پروف سیکیورٹی انتظامات کیے جائیں۔

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو 28 فروری کو بینکنگ کورٹ میں پیش ہونے کا حکم دیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وزن نارمل ہونے کے باوجود دل کو خطرہ، کمر کا گھیر اہم علامت قرار

’ہمیں مدد کی ضرورت نہیں‘ سے ’غیرملکی مدد قبول‘، نیپال کا سیلاب پر مؤقف بدل گیا

چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا پاکستان آرڈیننس فیکٹری کا دورہ، دفاعی پیداوار اور خود انحصاری پر بریفنگ

بھارت سندھ طاس معاہدے سے یکطرفہ طور پر نہیں نکل سکتا، پاکستانی سفیر کا بھارتی سفیر کو کرارا جواب

افغانستان میں بھوک، خشک سالی اور بے گھری سے ذہنی صحت کو سنگین خطرات، اقوام متحدہ

ویڈیو

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

پمز چلڈرن اسپتال یورپ و امریکا کے اسپتالوں سے بہتر بنا تھا، کام چلاؤ طریقوں نے یہاں تک پہنچایا، معروف آرکیٹیکٹ ہارون رشید

پمز سانحہ: ’ایک شخص کو ذمہ دار ٹھہرانے کے بجائے پورے ہیلتھ سسٹم کو دیکھنا ہوگا‘، پروفیسر ڈاکٹر خلیق الزمان

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں