’ہوائی میں موجود ایسا تالاب جو رنگ بدلتا ہے‘

ہفتہ 11 نومبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکا کی ریاست ہوائی میں ایک تالاب کے پانی کا رنگ غیرمعمولی طور پر گلابی ہوجانے پر لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔

علاقے کے رہائشیوں کا کہنا ہے کہ تالاب کا پانی حالیہ دنوں میں گلابی اور جامنی رنگ میں تبدیل ہو گیا ہے۔ رنگ بدلنے کے بعد تالاب کی ڈرون سے حاصل کی گئی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

یو ایس فش اینڈ وائلڈ لائف سروس نے بھی تصدیق کی ہے کہ پانی کا رنگ تقریباً 2 ہفتوں سے گلابی ہے۔ تالاب کے پانی کا رنگ تبدیل ہونے کے بارے میں خیال کیا جا رہا ہے کہ یہ زیادہ نمکین پانی میں پائے جانے والے ’ہیلو بیکٹیریا‘ کا نتیجہ ہے۔

پانی کے زہریلا ہونے کے کوئی شواہد حاصل نہیں ہو سکے لیکن مزید جانچ کے لیے نمونے یونیورسٹی آف ہوائی بھیجے گئے ہیں تاکہ پانی کا رنگ تبدیل ہونے کی اصل وجہ معلوم کی جا سکے۔

تالاب کے پانی کا رنگ تبدیل ہونے کی خبر سامنے آتے ہی لوگ دور دراز سے دیکھنے کے لیے بھی آ رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp