نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، غزہ کی صورتحال پر تبادلہ خیال

ہفتہ 11 نومبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات کی ہے۔

سعودی عرب کی میزبانی میں ریاض میں جاری مشترکہ عرب اسلامی غیر معمولی سربراہی اجلاس کے موقع پر ہونے والی ملاقات میں غزہ اور مغربی کنارے میں فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی قابض افواج کی جارحیت کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے خادم الحرمین الشریفین اور ولی عہد کی مدبرانہ قیادت میں فلسطینی کاز کے فروغ کے لیے سعودی عرب کے کردار اور کوششوں کو سراہا۔

انہوں نے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں بگڑتی ہوئی صورتحال پر مشترکہ عرب اسلامی لائحہ عمل تیار کرنے کے لیے سربراہی اجلاس بلانے کے بروقت اقدام پر سعودی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔

دونوں رہنماؤں نے اسرائیل کو محصور اور معصوم فلسطینیوں کے خلاف وحشیانہ اور اندھا دھند جارحیت سے روکنے کے لیے فوری بین الاقوامی تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔

انہوں نے مقبوضہ غزہ کی ناکہ بندی ہٹانے کی فوری ضرورت پر زور دیا تاکہ متاثرہ آبادی کو اہم انسانی امداد اور طبی امداد کی فراہمی میں آسانی ہو۔

وزیراعظم نے اسپتالوں، پناہ گزین کیمپوں، اسکولوں اور رہائشی عمارتوں پر بمباری کے اسرائیلی اقدام کی مذمت کی جس کے نتیجے میں 10 ہزار سے زیادہ قیمتی جانیں ضائع ہوئی ہیں۔

انہوں نے اسرائیل فلسطین تنازع کے منصفانہ اور پائیدار حل کے لیے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کو بھی اجاگر کیا، جس کی بنیاد دو ریاستی حل پر مبنی ہے جس کی سرحدوں کے ساتھ ایک آزاد، خود مختار اور قابل عمل فلسطینی ریاست کا قیام ممکن ہو گا جو جون 1967 سے پہلے موجود تھیں اور جس کا دارالحکومت القدس الشریف ہو۔

دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ امور پر بھی تبادلہ خیال کیا اور باہمی طور پر فائدہ مند اقتصادی شراکت داری کے لیے پاکستان سعودی عرب کے دیرینہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں آگے بڑھنے کے لیے میٹا کی نئی حکمتِ عملی

یوٹیوبر آئی شو اسپیڈ کے دورۂ کینیا نے انٹرنیٹ اور نیروبی کی سڑکوں پر ہلچل کیوں مچا رکھی ہے؟

پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان 40 جے ایف-17 طیاروں اور ڈرونز کی فروخت پر مذاکرات جاری، رائٹرز کی رپورٹ

کشمیر کی وادی شکسگام ہماری ہے، چین نے بھارت کی چھٹی کرادی

سیکیورٹی نے عامر خان کو اپنے ہی دفتر سے باہر کیوں نکال دیا؟

ویڈیو

سخت سردی میں سوپ پینے والوں کی تعداد میں اضافہ

سانحہ 9 مئی: سہیل آفریدی کی موجودگی ثابت، ایف آئی آر میں نامزد نہ کیا گیا تو عدالت سے رجوع کریں گے، وکیل ریڈیو پاکستان

کیا ونڈر بوائے آ رہا ہے؟ پی ٹی آئی کی آخری رسومات ادا

کالم / تجزیہ

وزیر اعلیٰ ہو تو سہیل آفریدی جیسا

ہیرا ایک ہی ہے

’نہیں فرازؔ تو لوگوں کو یاد آتا ہے‘