شمالی وزیرستان سے پولیو کے خاتمے سے متعلق اہم اعلان؟

اتوار 12 نومبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

شمالی وزیرستان کے اتمانزئی جرگہ نے پولیو جیسی مہلک بیماری کے تدارک کے لیے پاک فوج اور حکومت کے ساتھ ملکر مہم چلانے کا اعلان کیا ہے۔ اتمانزئی جرگہ کا کہنا ہے کہ آئندہ بھی علاقے کے لوگ پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہو کر خوشحالی اور ترقی میں حصہ لیں گے۔

جرگے کے اعلان سے شمالی وزیرستان میں آنے والی نسلوں کو پولیو جیسے مہلک مرض سے بچایا جا سکے گا۔ پاک فوج، خیبر پختونخوا حکومت کے ساتھ ملکر اپنے وسائل بروئے کار لاتے ہوئے شمالی وزیرستان سمیت دیگر ضم شدہ اضلاع میں پولیو وائرس کے خاتمے کے لیے کام کررہی ہے ۔

اتمانزئی جرگہ کا کہنا ہے کہ آئندہ بھی علاقے کے لوگ پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہو کر خوشحالی اور ترقی میں حصہ لیں گے۔ جرگہ نے سیکیورٹی فورسز اور حکومتی اداروں کا مقامی لوگوں میں شعور اجاگر کرنے اور پولیو آگاہی مہم میں مثبت کردار ادا کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز ترجمان وزارت صحت کے مطابق کراچی کے ضلع شرقی میں 31 ماہ کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔ جس کے بعد پاکستان میں رواں برس پولیو کیسز کی تعداد 5 ہوگئی ہے۔ ترجمان وزارت صحت نے بتایا تھا کہ متاثرہ بچے کا تعلق یونین کونسل گجرو سے ہے، جہاں سے رواں سال کا چوتھا کیس بھی رپورٹ ہوا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp