آسٹریلوی وزیراعظم پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ کے دورہ آسٹریلیا کے لیے کیوں پرجوش ہیں؟

پیر 13 نومبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آسٹریلیا کے وزیراعظم اینتھونی البانیز نے کہا ہے کہ پاکستان دنیائے کرکٹ میں ایک قابل فخر قوم ہے، ہم ایک باصلاحیت پاکستانی اسکواڈ سے نبردآزما ہونے کے لیے بہت پرجوش ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وسیم اکرم اور وقار یونس کی فاسٹ بؤلنگ کا بہت بڑا مداح رہا ہوں۔

کرکٹ آسٹریلیا نے پاکستان بمقابلہ پرائم منسٹر الیون کی تاریخوں کا اعلان بھی کردیا ہے۔ دونوں ٹیموں کے مابین 4 روزہ میچ 6 سے 9 دسمبر تک کینبرا میں کھیلا جائے گا۔ میچ کے ابتدائی روز آسٹریلیا کے وزیراعظم اینتھونی البانیز، مانوکا اوول اسٹیڈیم میں موجود ہوں گے۔

دورہ آسٹریلیا: پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ کا کیمپ آئندہ ہفتے لگانے کا فیصلہ

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) کے اعلیٰ حکام دورہ آسٹریلیا کے لیے قومی ٹیم میں زیادہ تبدیلیوں کے حق میں نہیں ہیں۔ پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلنی ہے۔ 14 دسمبر کو پہلے ٹیسٹ سے قبل ٹور میچ بھی کھیلا جائے گا، ٹور میچ 6 دسمبر سے کینبرا میں کھیلا جائےگا۔

ذرائع کے مطابق آسٹریلیا کے خلاف سیریز کی تیاریوں کے لیے قومی ٹیم کا کیمپ آئندہ ہفتے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں لگانے کی تجویز سامنے آئی ہے۔ قومی ٹیسٹ اسکواڈ کے ارکان 20 نومبر کو رپورٹ اور 21 نومبر سے ٹریننگ کا آغاز کریں گے۔ پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ 2 دسمبر کو آسٹریلیا کے لیے روانہ ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایک شہر جو دل میں اتر گیا

سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، فی تولہ قیمت کتنی ہو گئی؟

پنجاب حکومت کی نئی ٹرانسپورٹ پالیسی: چیف سیکریٹری اور آئی جی پولیس کے لیے 3 سرکاری گاڑیوں کی اجازت

برازیل کی معروف فٹبالر نے اسلام قبول کرلیا، عمرے کی ویڈیو بھی شیئر کردی

آئی ایم ایف وفدمعاشی جائزے کے لیے 25 فروری کو پاکستان آئے گا، اصلاحات کی تعریف

ویڈیو

ٹوڈے بائٹس رمضان فیسٹیول، ریاض میں افطار کے لیے فیملیز کی پسندیدہ منزل

پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے واقعی سنجیدہ ہے؟

وزیرستان کی کم عمر کرکٹر آئینہ جو محنت کی پچ پر کامیابی کی اننگز کھیلنا چاہتی ہیں

کالم / تجزیہ

ٹی20 ورلڈ کپ: نیوزی لینڈ کے خلاف کامیابی کس طرح سیمی فائنل کی راہ ہموار کرسکتی ہے؟

مجھے سب ہے یاد ذرا ذرا

عماد وسیم کی دوسری شادی پر ہنگامہ کیوں؟