صوبہ بلوچستان سے ایک لاکھ غیر قانونی تارکین وطن واپس چلے گئے، جان اچکزئی

پیر 13 نومبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نگراں وزیر اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی نے کہا ہے کہ صوبے سے غیر قانونی تارکین وطن میں سے 1 لاکھ افراد واپس جا چکے ہیں جبکہ 1500 غیر ملکی افراد حراست میں ہیں، بعض افغان حکام صورتحال کو خراب کر رہے ہیں، افغانستان پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں کرنے والوں کو اپنی سرزمین استعمال نہ کرنے دے، افغان حکام اپنے شہریوں کو بسانے کا بندوبست کریں۔

کوئٹہ پریس کلب میں نیوز کانفرس کرتے ہوئے نگراں وزیر اطلاعات جان اچکزئی نے کہا کہ غیر قانونی طور پر مقیم تمام قومیتوں اور تمام ملکوں کے افراد واپس جا رہے ہیں، وفاق اور صوبائی حکومت غیر قانونی تارکین وطن کی واپسی کے لیے اپنے تمام وسائل کو بروئے کار لا رہی ہیں۔

جان اچکزئی نے کہا کہ صورتحال میں پاکستان سے تعاون کرنے کے بجائے بعض افغان حکام صورتحال کو خراب کرنے کی کوشش کررہے ہیں، پاکستان کو دھمکیوں سے کام نہیں چلے گا، افغان حکام اپنی ذمہ داریاں  پوری کریں اور اپنے شہریوں کو بسانے کا بندوبست کریں۔

صوبائی وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے والوں کو منہ توڑ جواب دیا جائے گا، ہمارا اب بھی یہی مطالبہ ہے کہ افغانستان پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیاں کرنے والوں کو اپنی سرزمین استعمال نہ کرنے دے۔

انہوں نے کہا کہ افغان حکومت دہشتگردی کی کارروائیوں میں ملوث ٹی ٹی پی کے ذمہ داروں کو پاکستان کے حوالے کرے، افغانستان نے ان دہشتگردوں کی پشت پناہی جاری رکھی تو پاکستان دہشتگردوں سے نمٹنا جانتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp