وزیراعظم محمد شہباز شریف نے شمالی وزیرستان کے علاقے سپین وام میں دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں شہید ہونے والے پاک فوج کے سپاہی عمران اللہ اور سپاہی افضل خان کو خراج عقیدت پیش کیا ۔
وزیر اعظم شہبز شریف نے شہداء کے درجات کی بلندی کی دعا اور لواحقین سے اظہار تعزیت کیا ۔
وزیر اعظم نے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین بھی پیش کیا ۔
وزیر اعظم نے کہا ہماری مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشت گردوں کے مذموم مقاصد کی راہ میں آہنی دیوار ہیں۔
پوری قوم شہداء کو سلام پیش کرتی ہے اور اپنی سیکورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
واضح رہے کہ شمالی وزیرستان میں سپن وام کے علاقے میں فورسز اور دہشت گردوں میں جھڑپ اور فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گرد ہلاک جبکہ 2 کو گرفتار کر لیا گیا تھا۔ پاک فوج کے 2 جوان بھی دھرتی ماں پر قربان ہوئے۔