مقبوضہ کشمیر میں 586 بھارتی فوجیوں کی خودکشی، سبب کیا نکلا؟

منگل 14 نومبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مقبوضہ جموں و کشمیر پر قابض بھارتی فوج  میں خود کشی کے بڑھتے واقعات سے لگتا ہے کہ بھارتی فوج کے حوصلے پست ہو گئے ہیں۔

معصوم کشمیریوں کے خلاف مظالم کے نتیجے میں پیدا ہونے والا گہرا جرم بھارتی فوجیوں کی نفسیات پر انمٹ نقوش چھوڑتا دکھائی دیتا ہے کیوں کہ بھارتی فوجیوں میں خود کشی کرنے کا رجحان بڑھتا جارہا ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ میں اس رجحان کی نشاندہی کی گئی ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں کی خودکشی کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے، مقبوضہ جموں و کشمیر میں جنوری 2007 سے اب تک 586 بھارتی فوجیوں نے خود کشی کی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مقبوضہ وادی میں قابض بھارتی فوج کے اہلکار ذہنی بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں، کشمیری عوام کے غیر متزلزل جذبہ آزادی نے بھارتی فوجیوں کو ذہنی مریض بنا دیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp