پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
حالیہ تبدیلی کے بعد انٹربینک میں ڈالر 287 روپے 87 پیسے کا ہو گیا جبکہ گزشتہ روز ڈالر 287 روپے 55 پیسے پر بند ہوا تھا۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی کرنسی ایکسچینج رپورٹ کے مطابق سعودی ریال 76.75 روپے، اماراتی درہم 78.37 روپے، قطری ریال 78.92 روپے، کویتی دینار 932.16 روپے اور بحرینی دینار 763.53 روپے کا رہا۔
انٹربینک میں آسٹریلین ڈالر 183 روپے 37 پیسے، کینیڈین ڈالر 208 روپے 39 پیسے اور برطانوی پاؤنڈ کی قدر 353 روپے 95 پیسے ریکارڈ کی گئی۔