اسلامی نظریاتی کونسل نے خواتین کو محرم کے بغیر حج پر جانے کی مشروط اجازت دیدی

بدھ 15 نومبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلامی نظریاتی کونسل نے خواتین کو محرم کے بغیر حج پر جانے کی مشروط اجازت دے دی۔

اسلامی نظریاتی کونسل نے وزارت حج کے استفسار پر تحریری جواب دے دیا ہے۔

اسلامی نظریاتی کونسل نے رائے دی ہے کہ فقہ جعفریہ، مالکی اور شافعی کے مطابق خاتون محرم کے بغیر حج کرسکتی ہے۔ خاتون کے بغیر محرم حج کی گنجائش بعض شرائط سے مشروط ہے۔

کونسل نے کہا ہے کہ فقہ حنفیہ اور فقہ حنبلی کے تحت محرم میسر نہ ہونے پر عورت پر حج فرض نہیں۔ فقہ جعفریہ، مالکی اور شافعی کے مطابق جس خاتون کو قابل اعتماد خواتین کی رفاقت حاصل ہو حج پر جا سکتی ہے۔

اسلامی نظریاتی کونسل کا کہنا ہے کہ فقہ جعفریہ، مالکی اور شافعی کے مطابق عورت کے والدین، شادی ہونے کی صورت میں شوہر سے اجازت لازمی ہوگی۔

کونسل نے رائے دی ہے کہ جس عورت کو سفر اور دوران حج فساد یا خطرے کا اندیشہ نہ ہو بغیر محرم حج کے لیے جا سکتی ہے۔

یہ بھی کہا گیا ہے کہ گروپ کے ہمراہ بغیر محرم خاتون حج پر جائے تو وزارت مذہبی امور پہلے چھان بین کرے۔

کونسل نے رائے دی ہے کہ گروپ ممبران کے بارے میں اطمینان کرنے کے بعد ہی بغیر محرم حج پر جانے کی اجازت دی جائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp