ٹانک میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 7 دہشتگرد ہلاک

بدھ 15 نومبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک کے علاقے کری مچن خیل میں آپریشن کیا ہے اور اس دوران 7 دہشتگرد ہلاک ہو گئے ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا اور اس دوران فائرنگ کا تبادلہ ہو گیا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ آپریشن کے دوران دہشتگردوں کے ٹھکانے تباہ کر دیے گئے ہیں جبکہ مارے گئے دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشتگرد ٹانک اور گردونواح میں پولیس کی حالیہ ٹارگٹ کلنگ سمیت دہشتگردی کی متعدد کارروائیوں میں سرگرم رہے۔

ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں دہشتگردوں کے خاتمے کے لیے سرچ آپریشن کیا جا رہا ہے، علاقے کے لوگوں نے دہشتگردوں کے خلاف فورسز کی کارروائی کو سراہا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مقامی لوگوں نے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے سیکیورٹی فورسز کے ساتھ بھرپور تعاون کا اعلان بھی کیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp