ورلڈ کپ 2023: آسٹریلیا نے جنوبی افریقہ کو 3 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا

جمعرات 16 نومبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ورلڈ کپ 2023 کے دوسرے سیمی فائنل میں آسٹریلیا نے دلچسپ مقابلے کے بعد جنوبی افریقہ کو 3 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا، آسٹریلیا نے جنوبی افریقہ کا 213 رنز کا ہدف 47.2 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔ آسٹریلیا اور بھارت اتوار کو فائنل میچ میں مد مقابل ہوں گے۔

آسٹریلیا نے جنوبی افریقہ کے 212 رنز کے تعاقب میں اننگز کا آغاز کیا تو ابتدا میں آسٹریلیا کے اوپنر بیٹرز نے تیز بلے بازی کرتے ہوئے 60 رنز کی شراکت داری قائم کی۔ آسٹریلیا کی پہلی وکٹ 60 کے مجموعی اسکور پر گری جب ڈیوڈ وارنر 1 چوکے اور 4 چھکوں کی مدد سے 29 رنز بنا کرمارکرم کی گیند پر کلین بولڈ ہو گئے۔

آسٹریلیا کی دوسری وکٹ بھی 61 کے مجموعی اسکور پر گری جب مچل مارش ربادہ کی گیند پر وین ڈر دوسن کے ہاتھوں صفر پر کیچ آؤٹ ہو گئے۔ تیسری وکٹ 106 کے مجموعی اسکور پر گری جب ٹریوس ہیڈ 9 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 62 رنز اسکور کرنے کے بعد کیشو مہاراج کی گیند پر کلین بولڈ ہو گئے۔

آسٹریلیا کی چوتھی وکٹ 133 کے مجموعی اسکور پر گری جب مارنس لیبوشگن 18 رنز پر شمسی کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہو گئے۔ پانچویں وکٹ 137 کے مجموعی اسکور پر گری جب آسٹریلیا کی بیٹنگ کی ریڑھ کی ہڈی سمجھے جانے والے گلین میکسویل کو شمسی نے ایک رنز پر کلین بولڈ کر دیا۔

آسٹریلیا کی چھٹی وکٹ 174 کے مجموعی اسکور پر گری جب اسٹیون اسمتھ 30 رنز بنا کر گوئٹزے کی گیند پر ڈی کاک کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے، آسٹریلیا کی ساتویں وکٹ193 کے مجموعی اسکور پر گری جب جوش انگلیس 28 رنز بنا کر کوئٹزے کی ہی گیند پر کلین بولڈ ہو گئے۔

مچل اسٹارک نے 16  جب کہ کپتان پاٹ کومنس نے 14 رنز بنا کر ٹیم کو فتح دلا دی، دونوں کھلاڑی آؤٹ نہیں ہوئے۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے گیرالڈ کوئٹزے اور تبریز شمسی نے 2 ،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جب کہ کاگیسو ربادا، ایڈن مارکرم اور کیشو مہاراج نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کے دوسرے سیمی فائنل میں آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں ایڈن گارڈنز کولکتہ میں مد مقابل تھیں، جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر آسٹریلیا کے خلاف ہہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

میچ کے دوران بارش شروع ہو گئی تھی جس کے باعث میچ کو کچھ دیر کے لیے روکنا پڑا تھا۔ اس دوران جنوبی افریقہ کے 14 اوورز میں 4 کھلاڑی آؤٹ پر 44 رنز تھے۔ تاہم بارش رکنے کے باعث میچ دوبارہ شروع ہوا۔

جنوبی افریقہ نے پہلے بیٹنگ کرنے کا انتخاب کیا لیکن جنوبی افریقہ کے دونوں اوپننگ بلے باز خاطر خواہ بیٹنگ نہ کر سکے اور مچل اسٹارک اور جوش ہیزلووڈ کا شکار ہوگئے۔ دونوں بولرز نے 2،2 وکٹیں حاصل کی ہیں۔

کپتان ٹمبا باووما بغیر کوئی رنز بنائے مچل اسٹارک کے ہاتھوں آؤٹ ہوئے، کوئنٹن ڈی کوک نے 14 گیندوں پر 13 رنز بنائے اور جوش ہیزلووڈ کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے۔

ونڈر ڈاسن 31 گیندوں پر 6 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے جوش ہیزلووڈ کے ہاتھوں آؤٹ ہوگئے۔ ایڈن مارکرم 20 گیندوں پر 10 رنز بنا کر مچل اسٹارک کے ہاتھوں آؤٹ ہوگئے۔

ہینرچ کلاسن نے اچھی اننگز کا مظاہرہ کیا اور 48 گیندوں پر 47 رنز بنائے لیکن ٹریوس ہیڈ نے انکو کلین بولڈ کر دیا۔  مارکو جینسن کو ٹریوس ہیڈ نے آتے ہی ایل بی ڈبلیو کرکے آؤٹ کر دیا۔

جیرالڈ کوئٹزی نے 39 گیندوں پر 19 رنز بنائے اور پیٹ کمنز کی گیند پر وکٹ کیپر کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔

ٹاس کے موقع پر جنوبی افریقہ کے کپتان ٹمبا باؤما نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا کہ کوشش کریں گے میچ میں کامیابی سمیٹیں اور ایونٹ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کریں۔

آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنز نے کہا کہ ہم بھی ٹاس جیت جاتے تو پہلے بیٹنگ ہی کرتے تاہم کوشش کریں گے کہ افریقی ٹیم کو جلد آؤٹ کریں تاکہ آسانی سے چیز کرکے فتح اپنے نام کر سکیں۔

دونوں ٹیموں نے پلئینگ الیون میں ایک تبدیلی کی ہے، جنوبی افریقی ٹیم میں لنگی نگیڈی کی جگہ تبریز شمسی جبکہ آسٹریلوی اسکواڈ میں مارکس اسٹوئنس کی جگہ مارنس لبوشین کی واپسی ہوئی ہے۔

رواں ورلڈ کپ میں جنوبی افریقہ کی ٹیم بھارت کے بعد دوسری مضبوط ترین ٹیم کے طور پر سامنے آئی ہے۔ انہوں نے گروپ اسٹیج میں دوسری پوزیشن حاصل کی جبکہ آسٹریلیا نے تیسری پوزیشن پر اپنی گروپ اسٹیج کا اختتام کیا۔

ہیڈ ٹو ہیڈ میچز کا ریکارڈ

دونوں ٹیموں کے مابین اب تک 109 ایک روزہ میچز کھیلے جا چکے ہیں جن میں جنوبی افریقہ نے 55 اور آسٹریلیا کی ٹیم نے 50 میچز جیتے ہیں جبکہ 03 میچز برابر اور ایک میچ بغیر نتیجہ رہا۔

پچ رپورٹ

آج کے سیمی فائنل کے لیے ایک نئی پچ تیار کی گئی ہے جس کو اسپنرز کے لیے سازگار قرار دیا گیا ہے جبکہ فاسٹ بولرز کے لیے اس پچ پر باؤنس بھی موجود تھا

ایڈن گارڈنز کولکتہ میں کھیلے گئے آخری 10 ایک روزہ میچز میں پہلے بیٹنگ کرنے والی ٹیموں کا اوسط اسکور 289 رنزرہا ہے جبکہ جیت کی اوسط 80 فیصد رہی ہے۔

آسٹریلیا کا اسکواڈ

پیٹ کمنز (کپتان)، اسٹیو اسمتھ، الیکس کیری، جوش انگلیس، سین ایبٹ، کیمرون گرین، جوش ہیزل ووڈ، ٹریوس ہیڈ، مارنس لیبوشینگ، مچل مارش، گلین میکسویل، مارکس اسٹوئنس، ڈیوڈ وارنر، ایڈم زمپا، مچل اسٹارک۔

جنوبی افریقہ کا اسکواڈ

ٹیمبا باووما (کپتان)، جیرالڈ کوٹزی، کوئنٹن ڈی کوک، ریزا ہینڈرکس، مارکو جانسن، ہینرک کلاسین، کیشو مہاراج، ایڈن مارکرم، ڈیوڈ ملر، لونگی نگیڈی، اینڈائل پھہلوکوایو، کاگیسو ربادا، تبریز شمسی، رسی وانڈر ڈوسن، لیذاڈ ولیمز۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp