سندھ ہائیکورٹ نے 3 دن میں برنس روڈ بحال کرنے کا حکم دے دیا

منگل 28 فروری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سندھ ہائیکورٹ نے برنس روڈ اور اطراف کی سٹرکوں کو اصل شکل میں بحال کرنے کا حکم دے دیا۔

نمائندہ وی نیوز کے مطابق سندھ ہائیکورٹ نے برنس روڈ کی بندش کے ضلعی انتظامیہ کے دونوں نوٹی فکیشن کالعدم قرار دے دیے ہیں، سندھ ہائی کورٹ نے تحریری حکم نامہ جاری کردیا ہے۔

سندھ ہائی کورٹ نے اپنے حکم میں کہا ہے کہ تمام تر کرسیاں، میزیں اور تجاوزات ہٹائی جائیں، برنس روڈ کو عام ٹریفک کے لیے مکمل بحال کیا جائے۔

عدالت نے اپنے تحریری فیصلے میں کہا ہے کہ ڈپٹی کمشنر جنوبی سٹرک کو بند کرنے کی کوئی وضاحت نہ دے سکے، متعلقہ اتھارٹی کے بغیر نوٹی فکیشن کا اجرا غیر قانونی ہے۔

ہائیکورٹ نے ضلعی انتظامیہ کو سات روز میں عدالتی فیصلے پر عمل درآمد رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp