دسمبر میں 12 فلمیں دیکھیں اور بڑا انعام پائیں، کمپنی کا اعلان

جمعرات 16 نومبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی ریاست فلوریڈا کے ساحلی شہر میامی کی ایک کمپنی نے کرسمس تعطیلات کے دوران 12 ہالمارک فلمیں دیکھنے، ان پر تبصرہ اور درجہ بندی کرنے پر 2 ہزار امریکی ڈالر انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔

امریکی ریاست فلوریڈا کے ساحلی شہر میامی کی مشہور سبسکرپشن باکس کمپنی ’بلومسی باکس‘ نے یہ بھی اعلان کیا کہ انعام کے لیے منتخب امیدوار کو ’گیرارڈیلی ہاٹ کوکو‘ چاکلیٹ کی وافر مقدار اور 2 جوڑے ’فزی موزے‘بھی دیے جائیں گے تاکہ وہ یہ  پہن کر پرسکون ہو کر فلمیں دیکھ سکے۔

کمپنی کے مطابق اس کے لیے ‘آئرن کلاڈ ریٹنگ سسٹم تیار کیا گیا ہے جو فلمیں دیکھتے ہوئے سب سے زیادہ ثابت قدم افراد کی جانچ پڑتال کرے گا۔’

اس نظام کے تحت فلمیں دیکھنے والوں سے کہا جائے گا کہ وہ ہر فلم کی معیار کے مطابق درجہ بندی کریں جس میں کرسمس تہوار کا عنصر، پیش گوئی کا تناسب، کیمسٹری چیک، جذبات میں آنکھوں میں آنسو اُمڈ آنے کا موازنہ کیا جائے گا اور یہ بھی دیکھا جائے گا کہ ان کی ری پلے ویلیو کتنی ہے۔

ان فلموں میں ’موسٹ ونڈرفل ٹائم آف دی ایئر (2008 )، کراؤن فار کرسمس (2015)، دی نائن لائیوز آف کرسمس(2014)، کرسمس گیٹ وے (2017)، جرنی بیک ٹو کرسمس(2016)،  گھوسٹ آف کرسمس آلویز(2022)،  فیملی فار کرسمس (2015)، کرسمس اینڈر ریپس(2014)، تھری وائز مین اینڈ اے بیبی (2022)، اے رائل کرسمس (2014)، نارتھ پول (2014) اور کرسمس ٹرین (2017) شامل ہیں۔

کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ منتخب کردہ اُمیدوار کو 2 ہزار ڈالر کی ادائیگی کے علاوہ 12 ماہ کے لیے فلاور باکس سبسکرپشن بھی ملے گی۔ کمپنی کے مطابق اس کے لیے 3 دسمبر تک درخواستیں صول کی جائیں گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے امریکی کرکٹ ٹیم کی رکنیت معطل کر دی

وزیراعظم شہباز شریف کی کویت کے ولی عہد سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

وزیراعظم نے وفاقی وزراء کو عوامی ایکشن کمیٹی سے مذاکرات کا اختیار دے دیا

سعودی عرب کا 95واں قومی دن، اسلام آباد میں پروقار تقریب کا انعقاد

روس کا مسئلہ کشمیر شملہ معاہدے اور لاہور ڈیکلیریشن کے تحت حل کرنے پر زور، پاک سعودی دفاعی معاہدے کی حمایت

ویڈیو

7 جنگیں رکوائیں، اقوام متحدہ کہیں نظر نہیں آئی، ٹرمپ کا جنرل اسمبلی سے خطاب

افغانوں کو اپنی آدھی روٹی دی لیکن بدلے میں کلاشنکوف اور خودکش کلچر ملا، علامہ طاہر اشرفی

اسلام آباد کے نئے بلیو ایریا میں کیا سہولیات ہیں؟

کالم / تجزیہ

مریم نواز بہت بدل گئی ہیں

دفاعی معاہدہ، سیاسی امکانات

چوکیدار