‘متاثر ہونے اور نقل کرنے میں فرق ہے’ صبور علی اپنی شادی کا جوڑا پہننے پر اداکارہ اقراء عزیز پر برہم

جمعرات 16 نومبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ اقراء عزیز نے حال ہی میں ٹی وی اسکرین پر کم بیک کیا ہے جہاں وہ نجی ٹی وی جیو کے ڈرامہ سیریل منت مراد میں جلوہ گر ہیں۔ جہاں یہ ڈارمہ اپنے کنٹنٹ کی وجہ سے مشہور ہے وہی یہ ڈرامہ سیریل اس وقت موضوع بحث بنا جب ایک قسط کے دوران اقرا عزیز کو دلہن کے جوڑے میں دیکھا گیا اور ایک تنازع کھڑا ہوگیا۔

ہوا کچھ یوں کہ ‘منت’ اور ‘مراد کی شادی کا سین 14 نومبر 2023 کو ٹیلی ویژن پر نشر کیا گیا تھا  جس میں مرکزی کرداروں کی آن اسکرین شادی  پاکستانی اداکارہ صبور علی اور ان کے اداکار شوہر علی انصاری کی حقیقی زندگی کی شادی کی تقریبات سے حیرت انگیز مماثلت رکھتی تھی۔

اقراء عزیز نے ڈرامے میں شادی کے سین کے لیے جو لباس پہنا تھا اس سے لے کر پنڈال کی سجاوٹ تک، صبور علی کی اصل زندگی میں ہونے والی شادی سے بہت سی غیر معمولی مماثلتیں تھیں۔

اقراء عزیز نے ڈیزائنر فائزہ ثقلین کا وہی عروسی لباس پہنا تھا جو صبور علی نے اپنی شادی پر پہنا جبکہ ناظرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ جس جگہ اس ڈرامے کی شوٹنگ کی گئی وہ بھی ایسا لگتا ہے کہ صبور کا ویڈنگ وینیو ہی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جب اس حوالے سے بحث طویل ہوئی تو صبور علی نے اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر سٹوری شیئر کرتے ہوئے اپنے غصے کا اظہار کیا۔ صبور علی نے لکھا اور میں اس کے بارے میں کیسا محسوس کروں؟ میری زندگی کا سب سے بڑا لمحہ، میریں یادیں ،جذبات، اور سب سے اہم بات میری شادی کے لیے میرا سارا لک ۔ متاثر ہونے میں اور نقل کرنے میں فرق ہوتا ہے، میری شادی کی ہر ایک چیز کی نقل کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ اس حوالے سے ڈریس ڈیزائنر فائزہ ثقلین کا کہنا تھا کہ یہ غیر ضروری ہے۔ انہوں نے اپنی انسٹاگرام سٹوری میں لکھا مجھے لگتا ہے کہ اس ہنگامہ آرائی کی کوئی ضرورت نہیں تھی،  ہمارے پاس اسے فروخت کرنے اور/یا مزید تعاون کے لیے دینے کے تمام حقوق ہیں۔

 

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

جی-7 ممالک کا روس پر دباؤ بڑھانے اور ٹرمپ کے غزہ امن منصوبے کی حمایت کا اعلان

موٹروے ایم-5 پر غنودگی کے دوران بس ڈرائیور پکڑا گیا، موٹروے پولیس کی بروقت کارروائی

ٹرمپ کی H-1B ویزا حمایت پر اپنی ہی جماعت میں مخالفت کی لہر

فلسطینی قیدیوں پر تشدد، اقوام متحدہ نے اسرائیل کو کٹہرے میں کھڑا کردیا، سخت سوالات

زمبابوے کی ٹیم سہ ملکی ٹی20 سیریز کے لیے اسلام آباد پہنچ گئی

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ