آئی سی سی ون ڈ ے ورلڈکپ کے دوسرے سیمی فائنل میں 5 بار کی عالمی چیمپئن آسٹریلیا نے دلچسپ مقابلے کے بعد جنوبی افریقا کو 3 وکٹوں سے شکست دے کر 8 ویں بار فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔
جنوبی افریقا کی ٹیم ایک بار پھر ‘چوکر’ ثابت ہوگئی اور سیمی فائنل میں آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست کے بعد پروٹیز کا پہلی بار ورلڈکپ فائنل کھیلنے کا خواب اس بار بھی ادھورا رہ گیا۔
اس سے قبل جنوبی افریقہ کا میگا ایونٹس میں ریکارڈ دیکھا جائے تو ہر بڑے اسٹیج پر انہوں نے چوک کیا ہے ۔
1992 ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں شکست سے دوچار ہوئے۔
1999 میں سیمی فائنل میچ برابر رہا
2007 کے سیمی فائنل میں بھی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
2015 کے سیمی فائنل میں شکست کا سامنا کیا۔
2023 کے سیمی فائنل میں ایک بار پھر شکست سے دوچار ہوئے۔
واضح رہے کہ اس بار جنوبی افریقہ کی ٹیم ایونٹ کے آغاز سے ہی بہت اچھی کارگردگی کا مظاہرہ کر رہی تھی اور اندازہ لگایا جا رہا تھا کہ پروٹیز فائنل تک آسانی سے رسائی حاصل کرلیں گے لیکن مداحوں کی امیدوں پر پانی پھیرتے ہوئے ایک بار پھر ناک آوٹ میچ میں چوک کر گئے۔