امریکی شہر نیو جرسی کے ٹومی پاسکول نے 143 دنوں میں بحر اوقیانوس سے بحر الکاہل تک قریباً 3,000 میل کا سفر پیدل اور کامیابی سے طے کیا۔
پاسکول نے فاکس نیوز ڈیجیٹل کو ایک انٹرویو میں بتایا ’ انہوں نے اپنے سفر کے اختتام پر بے گھر ریٹائرڈ فوجیوں کے لیے قریباً 97,935 ڈالر اکٹھے کیے‘۔
انہوں نے مزید بتایا کہ وہ روزانہ 25 سے 30 میل پیدل چلے اور اس دوران آرام بھی بہت کم کیا۔

انھوں نے کسی دوست کے گھر یا کسی ہوٹل میں رات گزارنا مناسب نہیں سمجھا۔ وہ کہیں بھی اپنا خیمہ تان لیتا اور شب بسری کرتا ۔ پاسکول نے بتایا کہ وہ کراس کنٹری واک کو مکمل کرنے پر خوش ہے ۔ انہوں نے اس سفر کو پورے راستے میں ’جذبات کا رولر کوسٹر‘ قرار دیا۔
انہوں نے بتایا کہ ’سفر میں سب سے مشکل رکاوٹ چھٹیوں کے دوران اپنے خاندان سے دور رہنا تھا۔ لیکن امریکیوں کو دوسرے امریکیوں کی مدد کرتے ہوئے دیکھ کر بہت اچھا لگا پورے راستے میں لوگ بہت مددگار تھے‘۔
مجھے خوشی ہے کہ میں دوسروں کی مدد کے لیے کچھ کر سکا ہوں۔ چاہے یہ بہت معمولی ہی کیوں نہ ہو
اب جب کہ پاسکول نیو جرسی میں معمول کی زندگی گزار رہا ہے۔ اس نے اپنے طویل سفر کے تجربے پر کتاب لکھنے کا ارادہ کیا ہے
جس کا نام ’ ٹومی واکس امریکا ‘ رکھا جائے گا۔

















