ایف آئی اے کی کارروائی: انسانی اسمگلنگ میں ملوث کارندہ کراچی سے گرفتار

جمعہ 17 نومبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایف آئی اے انسداد انسانی اسمگلنگ سیل کراچی نے کارروائی کرتے ہوئے انسانی اسمگلنگ میں ملوث کارندے کو گرفتار کر لیا ہے۔ ملزم منصور علی کو کراچی کے علاقے پی ای سی ایچ ایس سے گرفتار کیا گیا ہے۔

ڈائریکٹر کراچی زون ضعیم شیخ کی ہدایت پر انسانی اسمگلرز کی گرفتاری کے لیے کریک ڈاؤن جاری ہے، جس پر عمل درآمد کرنے کے لیے ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل بہاول اوستو کے احکامات پر چھاپہ مار ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے انسانی اسمگلرز کو گرفتار کر لیا۔

 چھاپہ مار ٹیم میں انسپکٹر بابرعلی، سب انسپکٹر شاہد مصطفیٰ، مہران خان اور کانسٹیبل حسن شامل تھے، گرفتار ملزم انسانی اسمگلنگ کے گھناؤنے جرم میں ملوث تھا اور بغیر لائسنس کے سادہ لوح شہریوں سے بیرون ملک ملازمت کی آڑ میں پاسپورٹس وصول کر رہا تھا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزم نے شہریوں سے بیرون ملک ملازمت کے نام پر لاکھوں روپے بٹورے، چھاپے کے دوران ملزم کے قبضے سے متعدد پاسپورٹس بھی برآمد کر لیے گئے ہیں۔

ترجمان نے بتایا کہ ملزم سے متعدد فارمز، چیک بکس، اسٹمپس اور دیگر سفری دستاویزات بھی برآمد کی گئی ہیں اور تفتیش کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے، جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے بھی مارے جا رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایک شہر جو دل میں اتر گیا

سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، فی تولہ قیمت کتنی ہو گئی؟

پنجاب حکومت کی نئی ٹرانسپورٹ پالیسی: چیف سیکریٹری اور آئی جی پولیس کے لیے 3 سرکاری گاڑیوں کی اجازت

برازیل کی معروف فٹبالر نے اسلام قبول کرلیا، عمرے کی ویڈیو بھی شیئر کردی

آئی ایم ایف وفدمعاشی جائزے کے لیے 25 فروری کو پاکستان آئے گا، اصلاحات کی تعریف

ویڈیو

ٹوڈے بائٹس رمضان فیسٹیول، ریاض میں افطار کے لیے فیملیز کی پسندیدہ منزل

پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے واقعی سنجیدہ ہے؟

وزیرستان کی کم عمر کرکٹر آئینہ جو محنت کی پچ پر کامیابی کی اننگز کھیلنا چاہتی ہیں

کالم / تجزیہ

ٹی20 ورلڈ کپ: نیوزی لینڈ کے خلاف کامیابی کس طرح سیمی فائنل کی راہ ہموار کرسکتی ہے؟

مجھے سب ہے یاد ذرا ذرا

عماد وسیم کی دوسری شادی پر ہنگامہ کیوں؟