لوڈشیڈنگ فری پشاور، مہم کے پہلے مرحلے میں بجلی چوروں سے کتنی ریکوری ہوئی؟

جمعہ 17 نومبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لوڈ شیڈنگ فری پشاور مہم کا پہلا مرحلہ کامیابی سے مکمل ہو گیا ہے، پہلے مرحلے میں بقایات جات کی مد میں 14 کروڑ 70 لاکھ روپے اور بجلی چوروں کو 1کروڑ 40لاکھ روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔

ترجمان پیسکو کے مطابق لوڈ شیڈنگ فری پشاور مہم میں کینٹ اور سٹی ایریا کے ہائی لاسز فیڈرز پر کارروائیاں کی گئیں، کینٹ اور سٹی ایریا کے ہائی لاسز فیڈرز پر کارروائیاں کی گئی ہیں۔

پہلے مرحلے میں 17ہائی لاس فیڈرز سے بجلی چوری کا مکمل خاتمہ کر دیا گیا ہے۔ پیسکو ٹیمیں، ضلعی انتظامیہ، پولیس اور ایف آئی اے نے مل کر مہم میں حصہ لیا، پہلے مرحلے میں 135کنڈے اور 92ٹمپرڈ میٹر زہٹائے گئے۔

پیسکو کا کہنا ہے کہ پہلے مرحلے میں بقایا جات کی مد میں 14کروڑ 70لاکھ روپے ریکور کئے گئے ہیں جبکہ بجلی چوری کی مد میں 1کروڑ 40لاکھ روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔

43افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا اور 11 افراد کو گرفتار کر کے جیل بھجوایا گیا ہے۔
یاد رہے کہ پیکسو کی جانب سے پشاور کو6مختلف فیزز میں لوڈشیڈنگ فری بنانے کا منصوبہ تیار کیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp