کسٹمرز کے پیزا سے ایک سلائس کیسے چوری کرتے ہیں، شیف نے بتا دیا

جمعہ 17 نومبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پیزا شاپ پر کام کرنے والے شیف نے اپنی بھوک مٹانے کا انوکھا طریقہ ڈھونڈ نکالا، اس نے پیزا سے ایک سلائس ایسے چوری کیا کہ کسٹمر کو احساس تک نہ ہوا۔

امریکی ریاست فلوریڈا میں کام کرنے والے اس شیف نے اپنی اس ’مہارت‘ کا مظاہرہ ٹک ٹاک پر کیا جسے 34 لاکھ سے زیادہ افراد دیکھ چکے ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شیف ایک تازہ تازہ تیارکردہ پیزا کو اوون سے نکالتا ہے اور بڑی چالاکی سے کٹر کی مدد سے پیزا کے درمیان سے ایک پٹی الگ کرلیتا اور باقی ماندہ دونوں بڑے حصوں کو دوبارہ جوڑ کر کمال جادوگری سے ان کے ویسے ہی سلائس بنا دیتا ہے جیسا کہ وہ عام طور پر کسی بھی پیزا شاپ پر کسٹمر کو پیش کیے جاتے ہیں۔

@pizzajayryan

♬ how would they know bad girls club – Sara Speax

 اس ویڈیو میں دیکھنے والوں خصوصاً کسٹمرز کے لیے ایک خصوصی گانا بھی ساتھ ساتھ چل رہا تھا جس کے بول تھے، ’انہیں کیسے پتہ چلے گا‘۔

یہ ویڈیو شیئر ہونے کے بعد صارفین نے دلچسپ کمنٹس کیے، ایک صارف نے کہا اب انہیں  پیزا بنانے والے ایماندار لوگوں کی تلاش ہے، ایک صارف نے کہا کہ ایہ دراصل پیزا ڈیلوری کا سرچارج ہے جسے ’ڈرائیور سلائس‘ کہا جاتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاک سعودی تعلقات ہمیشہ قائم و دائم رہیں گے، وزیراعظم کا سعودی عرب کے قومی دن پر پیغام

وزیراعظم شہباز شریف کی آسٹریا کے چانسلر سے ملاقات، مختلف شعبوں میں تعاون پر اتفاق

ونڈوز 10 کا دور ختم ہونے کے قریب، مائیکروسافٹ نے حتمی اعلان کردیا

مصنوعی ذہانت کے نئے قلعے: ہزاروں ڈیٹا سینٹرز کی تعمیر جاری، لاگت کتنی؟

ذیابیطس اسپتال پر این ایچ اے کی کارروائی، مریضوں کا علاج متاثر، سپریم کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر

ویڈیو

7 جنگیں رکوائیں، اقوام متحدہ کہیں نظر نہیں آئی، ٹرمپ کا جنرل اسمبلی سے خطاب

افغانوں کو اپنی آدھی روٹی دی لیکن بدلے میں کلاشنکوف اور خودکش کلچر ملا، علامہ طاہر اشرفی

اسلام آباد کے نئے بلیو ایریا میں کیا سہولیات ہیں؟

کالم / تجزیہ

مریم نواز بہت بدل گئی ہیں

دفاعی معاہدہ، سیاسی امکانات

چوکیدار