18 نومبر: جب 900 امریکیوں نے ایک ساتھ خودکشی کی

ہفتہ 18 نومبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آپ کو یاد ہو کہ چند برس قبل سرگودھا میں ایک دربار کے متولی نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر تقریباً 20 افراد کو قتل کر دیا تھا۔ اس واقعے کی خبر نے پورے ملک کو جھنجوڑ دیا تھا۔ اس سے ملتا جلتا واقعہ آج کے روز 1978 میں پیش آیا تھا جس نے پوری دنیا کو ہلا کر رکھ دیا تھا۔ اس دن عیسائیوں کے ایک ٹیمپل کے متولی کی ہدایت پر 918 افراد قتل اور خودکشی سے ہلاک ہوئے تھے۔

یہ ہدایات جاری کرنے والےشخص کا نام جم جونز تھا جو سان فرانسسکو کا پادری اور پیپلز ٹیمپل کا سربراہ تھا۔ اصل میں وہ ایک ‘جنت ‘ بنانا چاہتا تھا جس کے لیے اس نے جنوبی امریکہ کےملک گیانا میں جونز ٹاؤن کی بنیاد رکھی تھی۔وہ اپنے پیروکاروں کی بڑی تعداد کو امریکہ سے اس ٹاؤن میں لے کر آیا تھا اور انہیں آج کے دن زہریلہ مشروب پی کر خودکشی کرنے کی ہدایت کی تھی۔

مختلف رپورٹس کے مطابق خود کو مسیحا اور پیغمبر کہلانے والے جِم جونز نے اپنے پیروکاروں کو حکم دیا تھا کہ وہ مشروب خود پینے کے بجائے پہلے اپنے بچوں کو پلائیں۔ جن افراد نے اس کا حکم نہ مانا، انہیں زبردستی یہ مشروب پلایا گیا۔ ہلاک ہونے والے کل 918 افراد میں سے 913 کی ہلاکت زہر پینے سے ہوئی تھی جن میں سے بیشتر کو یہ زہر زبردستی پلایا گیا تھا۔ باقی کے 5 افراد کو گولی مار کر ہلاک کیا گیا تھا جن میں ایک امریکی رکنِ کانگریس بھی شامل تھے۔ جم جونز کی جنونیت کا نشانہ بننے والوں میں 300 بچے بھی تھے جن کی عمریں 17 سال سے کم تھیں۔ ان بدقسمت افراد میں سے 75 فیصد سیاہ فام افریقی نژاد امریکی تھے جبکہ باقی کے 25 فیصد سفید فام امریکی تھے۔


آج یورپی اینٹی بائیوٹک آگاہی کا دن منایا جاتا ہے۔


آج خودکشی کی کوشش میں زندہ بچ جانے والوں کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔


1789میں فوٹوگرافی کے موجد لوئس ڈیگویرے پیرس کے قریب کورمیلیس میں پیدا ہوئے۔


میں سندھی صوفی اور سندھی زبان کے عظیم شاعر شاہ عبداللطیف بھٹائی پیدا ہوئے۔1689


1968 میں جسٹس حمود الرحمان نے چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھایا۔


1981 میں سابق وزیر اور قائداعظم کے ساتھی مرزا ابوالحسن اصفہانی انتقال کر گئے۔


آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp