مصنوعی ذہانت کے لیے بلا اجازت ڈیٹا کا استعمال، برطانوی ماہر احتجاجاً مستعفی

جمعہ 17 نومبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ٹیک فرم اسٹیبلٹی اے آئی کے ایک سینیئر ایگزیکٹو اس بات کے پیش نظر استعفیٰ دے دیا ہے کہ ان کی کمپنی اپنے مشینی سوفٹ ویئر کے لیے کسی بھی کاپی رائٹ والے کام کو استعمال کرنے میں کوئی مضائقہ محسوس نہیں کرتی۔

بی بی سی کے مطابق ایڈ نیوٹن ریکس برطانیہ اور امریکا میں قائم اس کمپنی میں آڈیو کے سربراہ تھے اور ان کا مؤقف ہے کہ کسی بھی اے آئی ( مصنوعی ذہانت) ڈویلپر کے لیے رضامندی کے بغیر تخلیقی کام استعمال کرنا ایک استحصال ہے۔

لیکن اسٹیبلٹی سمیت بہت سی بڑی اے آئی فرموں کا استدلال ہے کہ کاپی رائٹ کا مواد لینا ’منصفانہ استعمال‘ ہے۔

کاپی رائٹ کے قوانین کے ’منصفانہ استعمال‘ سے استثنیٰ کا مطلب ہے کہ اصل مواد کے مالکان کی اجازت کی ضرورت نہیں ہے۔

یو ایس کاپی رائٹ آفس فی الحال جنریٹو اے آئی اور پالیسی کے مسائل کے بارے میں ایک مطالعہ کر رہا ہے۔

نیوٹن-ریکس نے زور دے کر کہا کہ وہ ان تمام اے آئی فرموں کے بارے میں بات کر رہے ہیں جو ایسا کرتی ہیں اور ان میں سے اکثریت کا یہی طرز عمل ہے۔

 

سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس (سابق ٹوئٹر)  پر ایک پوسٹ میں اپنے سابق اسٹاف ممبر کو جواب دیتے ہوئےاسٹیبلٹی کے بانی عماد مصدق نے کہا کہ فرم کا خیال ہے کہ منصفانہ استعمال تخلیقی ترقی کو سپورٹ کرتا ہے۔

اے آئی ٹولز کو بھاری مقدار میں ڈیٹا کا استعمال کرتے ہوئے تربیت دی جاتی ہے۔ ایسے ڈیٹا میں سے اکثر کو بغیر رضامندی ہی انٹرنیٹ سے لے لیا جاتا ہے۔

رواں سال کے آغاز میں اسٹیبلٹی اے آئی کو گیٹی امیج آرکائیو سے قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑا۔ اسٹیبلٹی کے خلاف دعویٰ کیا گیا تھا کہ اس نے گیٹی امیج کی ایک کروڑ 20 لاکھ تصاویر چوری کرکے استعمال کیا ہے۔

واضح رہے کہ بی بی سی اور دی گارجین سمیت کچھ خبر رساں اداروں نے انٹرنیٹ سے اپنا ڈیٹا چوری ہونے سے بچانے کی غرض سے اے آئی فرموں کو کو بلاک کردیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پنجاب حکومت اور تعلیم کے عالمی شہرت یافتہ ماہر سر مائیکل باربر کے درمیان مل کر کام کرنے پر اتفاق

وسط ایشیائی ریاستوں نے پاکستانی بندرگاہوں کے استعمال میں گہری دلچسپی ظاہر کی ہے، وزیراعظم پاکستان

حکومت کا بیرون ملک جاکر بھیک مانگنے والے 2 ہزار سے زیادہ بھکاریوں کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا فیصلہ

کوپا امریکا کا بڑا اپ سیٹ، یوراگوئے نے برازیل کو ہرا کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا

ٹی20 کرکٹ سے ریٹائر بھارتی کپتان روہت شرما کیا ون ڈے اور ٹیسٹ کے کپتان برقرار رہیں گے؟

ویڈیو

پنک بس سروس: اسلام آباد کی ملازمت پیشہ خواتین اور طالبات کے لیے خوشخبری

کنوؤں اور کوئلہ کانوں میں پھنسے افراد کا سراغ لگانے کے لیے مقامی شخص کی کیمرا ڈیوائس کتنی کارگر؟

سندھ میں بہترین کام، چچا بھتیجی فیل، نصرت جاوید کا تجزیہ

کالم / تجزیہ

روس کو پاکستان سے سچا پیار ہوگیا ہے؟

مریم کیا کرے؟

4 جولائی: جب نواز شریف نے پاکستان کو ایک تباہ کن جنگ سے بچا لیا