اسرائیلیوں اور فلسطین کے درمیان گزشتہ سات دہائیوں سے جنگ جاری ہے لیکن حماس کے حملے کے بعد دونوں فریقین کے درمیان لڑائی نے نیا محاذ کھول دیا ہے جس نے بیرونی طاقتوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کرا لی ہے تازہ ترین محاذ ہے جس نے مشرق وسطیٰ کو غیر مستحکم کر دیا ہے اور بیرونی طاقتوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کرا لی ہے، اور اب غزہ میں مکمل کمیونیکیشن بلیک آؤٹ کے باعث اقوام متحدہ بھی غذا کی ترسیل سمیت اپنی دیگر امدادی سرگرمیاں روکنے پر مجبور ہو گیا۔
جہاں ایک طرف اسرائیل اور فلسطین کی جنگ جاری ہے وہیں پاکستان بھی غیر قانونی تارکین وطن کے انخلا کے لیے آخری تاریخ کے بعد غیر قانونی طور پر مقیم افغانوں کو ان کے اپنے ملک افغانستان واپس بھیجا جا رہا ہے۔
ایسے میں امریکی ٹی وی چینل فوکس نیوز کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں تجزیہ کاروں کا دعویٰ ہے کہ پاکستان 17 لاکھ فلسطینیوں کو بے دخل کر رہا ہے۔
According to Fox News, Pakistan is expelling 1.7M Palestinians. 🤦🏻 pic.twitter.com/lqjvbm4jNL
— Islamabadies (@Islamabadies) November 17, 2023
کلپ کے وائرل ہوتے ہی صارفین نے اس پر تبصرے شروع کر دیے اور فوکس نیوز کو تنقید کا نشانہ بنایا، چیئرمین پاکستان تحریکِ انصاف کی سابقہ اہلیہ و میزبان ریحام خان کا تنقید کرتے ہوئے کہنا تھا کہ امریکا میں صحافت کا معیار یہ ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اسکرین پر کوئی غلطی کر سکتا ہے لیکن اسے دہرایا نہیں جا سکتا کسی نے اس کی نشاندہی کیوں نہیں کی؟
The state of journalism in America.
On screen one can make a mistake in a live but not repeat it. Why did someone not point it out? https://t.co/TIXJcvt9aD— Reham Khan (@RehamKhan1) November 18, 2023
ایک صارف نے لکھا کہ تجزیہ کار نے یہ غلطی دو بار دہرائی ہے۔
She did this twice 😭😂 https://t.co/JZh3GmHNjj
— DCS WORLD PAK 🇵🇰🇦🇺🇦🇪🇹🇷🇸🇦 (@DCSWORLDPAK) November 17, 2023
کفیکٹ چیک:
پاکستان کسی بھی فلسطینی کو بے دخل نہیں کر رہا ہے۔ بلکہ پڑوسی ملک افغانستان کے غیر قانونی طور پر مقیم افراد اپنے ملک واپس جا رہے ہیں۔
اب تک کنتے افغان واپس گئے؟
پاکستان سے غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کی انخلا کا عمل بدستور جاری ہے۔محکمہ داخلہ و قبائلی امور، خیبر پختونخوا کے اعداد و شمار کے مطابق مجموعی طور پر 218481 افراد براستہ طورخم جا چکے ہیں۔ جس میں 19082 خاندان ، 61474 مرد، 48286 خواتین اور 108721 بچے شامل ہیں۔
17 نومبر کو 2398 افراد جس میں 490 خاندان، 547 مرد، 511 خواتین اور 1036 بچے شامل تھے، طورخم بارڈر کے راستے سرحد پار گئے۔ جبکہ 304 گرفتار غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کو بھی طورخم بارڈر کے راستے جلاوطن کیا گیا۔
محکمہ داخلہ کے مطابق انگوراڈہ بارڈر کے ذریعے 3263 افغان باشندے واپس چلے گئے۔ خرلاچی بارڈر سے 419 غیر قانونی رہائش پذیر افغان واپس گئے جبکہ مجموعی طور پر 222164 افغان باشندے اپنے ملک واپس جا چکے ہیں۔