دنیا کے 5 مہنگے ترین کھانے جنہیں عام آدمی صرف خواب ہی میں کھا سکتا ہے

ہفتہ 18 نومبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

دُنیا میں یہ کوئی راز کی بات نہیں ہے کہ کھانے کے شوقین افراد اپنی پسند کے کھانے کو حاصل کر کے ہی رہتے ہیں چاہے وہ کتنا ہی مہنگا کیوں نہ ہو، لیکن یہ حیرت کی بات ہے کہ حال ہی میں دُنیا کا قدیم ترین پنیر نیلامی کے دوران سب سے مہنگا فروخت ہوا۔

کہا جاتاہے کہ2022 کے مقابلے میں اس سال کھانے کی قیمت میں ہو سکتا ہے 4.5 فیصد کمی واقع ہو، لیکن کچھ کھانوں کی قیمت میں کمی کے کوئی امکانات نہیں۔

سب سے مہنگا فرنچ فرائز

نیو یارک میں مین ہیٹن کے اپر ایسٹ سائیڈ پر سیرینڈیپیٹی 3 نے کریم ڈی لا کریم پومس فریٹس نامی فرائز کی ایک پلیٹ نے گنیز ورلڈ ریکارڈ کا اعزاز حاصل کیا اور اس کی قیمت 200 ڈالر مقرر کی گئی تھی۔

اس پکوان کے اجزاء میں چپپربیک آلو، ڈوم پیریگنن شیمپین، جے لی بلانک فرنچ شیمپین آرڈن سرکہ، فرانسیسی ہنس کی چربی، گورنڈے ٹرفل سالٹ، ٹرفل آئل، کریٹ سینیسی پیکورینو ٹارٹوفیلو پنیر، اٹلی کے ٹرفلز، ٹرفل مکھن، جرسی گائے کے دودھ والی کریم، گرئیر ٹرفل سوئس راکلیٹ اور 23 قیراط سونے کی دھول شامل ہیں۔

سب سے مہنگا سینڈوچ

سیرینڈیپیٹی 3 نے ایک اور عالمی ریکارڈ ٹائٹل حاصل کیا جب اس نے 214 ڈالرز کی قیمت کے ٹیگ کے ساتھ’کوئنٹیسنشل پنیر‘ مارکیٹ میں پیش کی۔

یہ سینڈوچ 24 قیراط سونے سے تیار کیا گیا ہے، جس میں ڈوم پیریگنن شیمپین سے تیار کردہ فرانسیسی پل مین شیمپین کی روٹی شامل ہے، جسے سفید ٹرفل مکھن سے ڈھانپا گیا ہے اور اس کے بعد اسے کاسیکووالو پوڈولیکو پنیر کے ٹکڑوں سے بھرا گیا ہے۔

سب سے مہنگا کیکڑا کیک

امریکا کے شہر کولمبیا کے دی ٹوئسٹ ریستوراں کے شیف لازاریئس کین لیستھ واکر نے دنیا کا مہنگا ترین کیکڑا کیک تیار کیا ہے۔

شاندار سمندری غذا  کے طور پر کیکڑا کیک میں کنگ کیکڑے کا گوشت، مکھن، جڑی بوٹیاں، سیاہ ٹرفلز، پلاٹینم کی تہہ اور پلاٹینم دھول شامل ہیں۔

سب سے مہنگی آئس کریم

جاپانی برانڈ سیلاٹو نے بیاکویا نامی ایک ایسی میٹھی آئس کریم تیار کی ہے جس کی قیمت 6,696 ڈالر فی پیکٹ ہے۔

اس مہنگی ترین آئس کریم کے اجزاء میں اٹلی کے شہر البا میں اگایا جانے والا ایک نایاب سفید ٹرفل بھی شامل ہے جس کی قیمت تقریباً 6,905 ڈالر فی پاؤنڈ ہے۔ اس میں پارمیگیانو ریگیانو اور ساکی لیز بھی شامل ہیں۔

سب سے مہنگا ترین پنیر

حیرت کی بات ہے کہ لاس اریناس میں 51 ویں سالانہ کیبرالس پنیر مقابلے میں اعلیٰ اعزازات حاصل کرنے کے بعد گلرمو پینڈاس کی لاس پورٹوس فیکٹری میں تیار کردہ کیبرالس بلیو پنیر کا 4.8 پاؤنڈ وزنی ڈبہ ریکارڈ 32 ہزار ڈالر میں نیلام کیا گیا۔

کہا جاتا ہے کہ نیلامی میں فروخت ہونے اور گنیز ورلڈ ریکارڈ بنانے والا یہ پنیر استوریاس کے پہاڑی غاروں سے بھی پرانا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp