منی ایچر آرٹ ایک مشکل ترین آرٹ ہے، مگر جو اس میں مہارت رکھتے ہیں ان کے لیے یہ فن صلاحیتوں کے اظہار کا خوبصورت ذریعہ ہے۔ منی ایچرآرٹ کے کاریگر اسماعیل کے مطابق مٹی سے ہم نے کچن میں استعمال ہونے والا پورا سیٹ تیار کیا ہے۔ اسکی تیاری میں بڑی محنت اور مہارت درکار ہوتی ہے۔ اسماعیل کے مطابق وہ بہاولپور سے لاہوراس آرٹ کی تشہیر کے لیے آئے مگر یہاں بھی لوگ اس آرٹ کو سمجھ نہیں پائے، لیکن دنیا میں اس آرٹ کی بہت قدر ہے۔ ان کے مطابق انہوں نے مٹی سے جو منی ایچر آرٹ تیار کیا ہے اسے شائقین اور قدردان اپنے گھروں ڈیکوریشن کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔ تفصیل اس رپورٹ میں ملاحظہ کریں: