سوشل میڈیا اسٹارز اپنی فیملیز سیل کرتے ہیں، فہد مصطفیٰ کا شکوہ

ہفتہ 18 نومبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

فہد مصطفیٰ کا شمار پاکستان کے بڑے ستاروں میں ہوتا ہے۔ وہ ایک کامیاب اداکار، معروف ٹی وی میزبان اور پاکستان کے سب سے بڑے پروڈیوسروں میں سے ایک رہے ہیں۔

انہوں نے شوبز سے تعلق رکھنے والی ملک کی نامور شخصیات کے ساتھ بھی کام کیا ہے۔ انہوں نے شوبز انڈسٹری میں آنے والوں نئے لوگوں کو بھی بھرپور موقع دیا ہے۔ وہ انڈسٹری میں رہتے ہوئے اس کی خامیوں اور خوبیوں پر ہمیشہ سے کھلے دل اور دوٹوک بات کرتے رہے ہیں۔

سوشل میڈیا نے آج کل بہت سی نئی مشہور شخصیات کو متعارف کرایا ہے جن سے لوگ محبت کرتے ہیں اور ان کے نقش قدم پر بھی چلتے ہیں۔ یوٹیوب میں خاص طور پر بہت سے نئے چینلز سامنے آئے ہیں جہاں ہمیں خاندان پر مبنی مواد دیکھنے کو ملتا ہے۔

ان شخصیات میں ہمارے پاس معاذ صفدر، کنول اور ذوالقرنین، ڈکی بھائی اور بہت سے دیگر لوگ ہیں جو اپنی خاندانی اور ذاتی زندگی کو سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہیں اور مداح بھی ان کے اس کام کو پسند کرتے ہیں۔

فہد مصطفیٰ نے ایک یو ٹیوب چینلز شو میں بطور مہمان شریک ہوئے، جہاں ان سے پوچھا گیا کہ اگر کوئی شخص سوشل میڈیا پر اپنے مخصوص کنٹنٹ (مواد) کے ذریعے آپ کے مدمقابل جہاں آپ 20 سال کی مسلسل محنت کے بعد پہنچے ہوں، اسٹار بن جاتا ہے تو کیا اس سے آپ پریشان ہوں گے۔

اس سوال کے جواب میں فہد مصطفیٰ کا کہنا تھا کہ نہیں، اس سے انہیں کوئی مسئلہ نہیں ہے لیکن لفظ کنٹنٹ ’مواد‘کے حوالے سے میں سمجھتا ہوں کہ بڑھا چڑھا کر پیش کیا جاتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ زیادہ تر لوگ سوشل میڈیا پر اپنے گھر والوں (خاندان) کو فروخت کر رہے ہوتے ہیں۔ایسے لوگ قبرستانوں سے بھی ویڈیو بنا رہے ہوتے ہیں جسے آپ کنٹنٹ (مواد) نہیں کہہ سکتے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ ایسی چیزوں کے عادی نہیں ہیں کیوں کہ یہ سوشل میڈیا اسٹارز فہد مصطفیٰ کی طرح  10-15 گھنٹے کام کرنے کے عادی نہیں ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp