کرکٹ کا عالمی چیمپیئن بننے کا بھارتی خواب چکنا چور، ’پڑوسیو! سنڈے کیسا گزرا‘؟

اتوار 19 نومبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارتی شہر احمد آباد کے نریندرا مودی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے فائنل میچ میں 5 بار عالمی چیمپیئن رہنے والی آسٹریلیا کی ٹیم نے بھارتی سورماؤں کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر چھٹی بار عالمی چیمپئن بننے کا اعزاز اپنے نام کر لیا۔

ورلڈ کپ کے فائنل میچ  میں آسٹریلیا کے بولنگ اٹیک کے سامنے بھارتی سورما 240 رنز پر ڈھیر ہوگئے۔ بھارت کے 241 رنز ہدف کے تعاقب میں آسٹریلوی اوپنر ٹریوس ہیڈ نے شاندار سینچری اسکور کرکے ٹیم کی جیت میں مرکزی کردار ادا کیا۔

بھارتی کی ہار پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی ملتے جلتے جذبات دیکھنے کو ملے۔ جہاں بھارتی مداح ناخوش دکھائی دیے تو وہیں کچھ پاکستانی صارفین کی جانب سے پڑوسیوں کو سنڈے کی مبارک بھی دی گئی۔

نازش سلیم نامی سوشل میڈیا صارف نے عرفان پٹھان کا پرانا ٹوئٹ شیئر کرتے ہوئے تبصرہ کیا کہ ’پڑوسیو سنڈے کیسا گزرا ہمارا تو بہت اچھا رہا‘۔

انم نامی سوشل میڈیا صارف ’ایکس‘ پر لکھتی ہیں کہ ’میں نے پورا ایک سال عرفان پٹھان کو ٹوئٹ کا جواب دینے کے لیے انتظار کیا تاکہ میں عرفان سے پوچھ سکوں کیسا رہا آپ کا سنڈے‘؟۔

شیروز نامی سوشل میڈیا صارف نے ٹوٹے ہوئے ٹی وی کی تصویر لگا کر لکھا کہ انڈین فینز کی صورت حال، اصلی چوکرز یہ ہیں۔

ایک کرکٹ فین نے چندریان 3 مون مشن فیل ہونے کے وقت کی نریندرا مودی کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بھارتی کرکٹ ٹیم اور عرفان پٹھان کو حوصلہ دیتے ہوئے لکھا کہ آپ لوگ رونا بند کریں۔

آسٹریلیا سے فائنل میچ میں ہار کے بعد بھارتی کپتان روہت شرما آبدیدہ نظر آئے۔

سوراب سنگھ نامی صارف نے روہت شرما کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ اس سے زیادہ تکلیف دہ کچھ نہیں ہو سکتا جتنا روہت شرما کو روتے ہوئے ہو رہا ہے۔

https://twitter.com/100rabhsingh781/status/1726269225227211032

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

گوگل ڈاؤن: دنیا بھر میں جی میل، یوٹیوب، سرچ اور ڈرائیو متاثر

خواتین کے پیٹ کے گرد چربی کیوں بڑھتی ہے؟

ویڈیو

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا شگفتہ انٹرویو

سعودی عرب اور پاکستان کسی بھی جارح کیخلاف ہمیشہ ایک رہیں گے، سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل