لاہور ہائیکورٹ کا جنوری کے آخر تک ہفتے کے روز تعلیمی ادارے بند رکھنے کا حکم

پیر 20 نومبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لاہور ہائیکورٹ نے اسموگ کے باعث جنوری کے آخر تک ہفتے کے روز تعلیمی ادارے بند رکھنے کا حکم دے دیا ہے۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے اسموگ کے تدارک کے لیے شہریوں کی دائر درخواستوں پر ڈپٹی کمشنر سمیت دیگر کو اسکولز، کالجز اور یونیورسٹیز بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی ہدایت کی ہے۔

جسٹس شاہد کریم نے اسموگ کے تدارک کے لیے دائر درخواستوں پر تحریری حکم جاری کردیا ہے۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ پنجاب حکومت ہفتے کے2 روز ورک فرام ہوم کرنے کے حوالے سے اقدامات کررہی ہے، نوٹیفکیشن میں جم بند کرنے کا لفظ معطل کیا جاتا ہے۔

جسٹس شاہد کریم نے قرار دیا ہے کہ جم بند کرنے کا نوٹیفکیشن کورونا کی شک کے تحت دیا گیا ہے، اسے مزید لاگو نہیں کیا جا سکتا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp