ورلڈ کپ فائنل میں بھارتی کرکٹ بورڈ والے سابق کپتان کپل دیو کو ‘بھول’ گئے

پیر 20 نومبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سابق بھارتی کپتان کپل دیو نے انکشاف کیا ہے کہ بھارتی کرکٹ کنٹرول بورڈ نے انہیں نریندر مودی اسٹیڈیم احمد آباد میں ہونے والے آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کے فائنل کے لیے مدعو نہیں کیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر وائرل ویڈیو میں سابق بھارتی کپتان کپل دیو کا کہنا تھا، سادہ سی بات ہے کہ انہوں نے نہیں بلایا اور میں نہیں گیا ، میں1983 کی وننگ ٹیم کے ساتھ جانا چاہتا تھا لیکن مجھے لگتا ہے کہ اتنے بڑے ایونٹ کی ذمہ داری ان پر تھی شاید وہ بھول گئے ہوں۔

https://x.com/cricketwallah/status/1726440475618357718?s=20

کپل دیو کے علاوہ نریندرا مودی اسٹیڈیم میں موجود دیگر سابق ہندوستانی کپتانوں میں سورو گنگولی بھی شامل تھے، جنہیں بی سی سی آئی کے سابق صدر کی حیثیت سے مدعو کیا گیا تھا۔ ماضی کے صدور اور عہدیداروں کو مدعو کرنا بی سی سی آئی کا معمول ہے۔

ایک صارف نے اس پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کپل دیو کو بھلایا نہیں جا سکتا ہاں ان کو جان بوجھ کے نظر انداز ضرور کیا جاسکتا ہے۔


واضح رہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم نے کپل دیو کی قیادت میں اپنا سب سے پہلا عالمی کپ جیتا ، اس وقت 60 اوورز کا فارمیٹ تھا۔ کپل دیو کی زیرقیادت ہندوستانی ٹیم نے ایک لو اسکورنگ مقابلے میں ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کو ہرا کر ورلڈ کپ اپنے نام کیا تھا ۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سپریم کورٹ: 40 تولہ حق مہر پر اعتراض، چیف جسٹس کا شوہر کو ادائیگی کا مشورہ

اسلام آباد میں نئے کنونشن سینٹر کی تعمیر، محسن نقوی کا مجوزہ جگہ کا دورہ

سخت شرائط کے باوجود اسٹینڈ بائی پروگرام حاصل کیا اور پاکستان کو اقتصادی بحران سے نکالا، شہباز شریف

شادی کے 2 ماہ بعد خاتون محبوب کے ساتھ فرار، شوہر اور رشتہ کرانے والے نے خودکشی کرلی

’اسکول میں موٹیویٹ کرتے تھے اب پیزا ڈیلیور کررہے ہو‘، سابق کلاس فیلو کا ڈیلیوری بوائے پر طنز، ویڈیو وائرل

ویڈیو

سخت شرائط کے باوجود اسٹینڈ بائی پروگرام حاصل کیا اور پاکستان کو اقتصادی بحران سے نکالا، شہباز شریف

کیا محمود اچکزئی حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کروا پائیں گے؟

 خون جما دینے والی سردی کا توڑ لاندی جو گھروں سے نکل کر ہوٹل تک پہنچ گئی

کالم / تجزیہ

طالبان کہانی: افغان طالبان سے پاکستانی طالبان تک

کیا سوشل میڈیا کا دور ختم ہوا؟

ایک تھا ونڈر بوائے