نواز شریف نے خیبرپختونخوا اور سندھ کا دورہ کرنے سے انکار کردیا، سبب کیا نکلا؟

پیر 20 نومبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے خیبرپختونخوا اور سندھ کے پارٹی رہنماؤں میں اختلافات کا نوٹس لے لیا ہے۔

مسلم لیگ (ن) کے ذرائع کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف نے ن لیگ خیبرپختونخوا اور سندھ کے رہنماؤں کو آپس کے اختلافات فوری ختم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

قائد ن لیگ نواز شریف نے دونوں صوبوں کے اپنے دورے پارٹی رہنماؤں کے اختلافات ختم کرانے سے مشروط کر دیے ہیں اور پارٹی کی صوبائی تنظیموں کے مکمل متحد نہ ہونے تک دونوں صوبوں کا دورہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

نواز شریف نے اہم پارٹی رہنماؤں کو ہدایت کی ہے کہ وہ دونوں صوبوں میں ناراض رہنماؤں کو دوسری جماعتوں میں شامل ہونے سے روکیں اور سندھ میں ن لیگ کے صدر بشیر میمن کو پارٹی رہنماؤں میں اختلافات ختم کروانے کا ٹاسک سونپ دیا ہے۔

نواز شریف کی ہدایت پر بشیر میمن نے کسی بھی وجہ سے ناراض پارٹی رہنماوں کو منانے کے لیے ملاقاتیں بھی شروع کر دی ہیں۔

صوبہ خیبر پختونخوا میں پارٹی رہنماؤں کے اختلافات ختم کروانے کی ذمہ داری کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر کو دی گئی ہے، ذمہ داری ملنے پر کیپٹن (ر) صفدر نے بھی ناراض پارٹی رہنماؤں سے ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔

کیپٹن (ر) صفدر صوبہ خیبر پختونخوا کے الیکٹیبلز کی پارٹی میں شمولیت کے لیے بھی متحرک ہیں، انہوں نے صوبہ خیبرپختونخوا کے سیاسی خاندانوں سے ملاقاتیں شروع کر رکھی ہیں۔

مسلم لیگ (ن) کے ذرائع کا دعوی ہے کہ نواز شریف کے دورہ خیبرپختونخوا کے دوران بڑے سیاسی خاندان مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کریں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 8 خوارج ہلاک

سپریم کورٹ کا مطیع اللہ جان کے مقدمے میں اہم حکم، ٹرائل کورٹ کو فردِ جرم عائد کرنے سے روک دیا

ایران پر حملے جاری رکھنے کے اعلان کے بعد اسٹاک مارکیٹ مندی کی نذر

وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس، صوبے میں مفت علاج اور صحت کے 4 بڑے منصوبوں کا جائزہ

جمعہ کے روز آن لائن کلاسز کی اجازت، وزیر تعلیم پنجاب کا اعلان

ویڈیو

سعودی عرب سے ترسیلات اور حجاز مقدس سے متعلق شہریوں کے خیالات

حج اور عمرہ کی یادیں جو آنکھوں کو نم کر دیں

پیغام پاکستان بیانیہ، محراب و منبر کی اصلاح اور عدالتی انصاف شدت پسندی ختم کر سکتا ہے: علّامہ عارف الواحدی

کالم / تجزیہ

’میں نے کہا تھا ناں کہ پھنس جائیں گے؟‘

ہز ماسٹرز وائس

ایران یا سعودی عرب: پاکستان کو مشکل فیصلہ کرنا پڑ سکتا ہے؟