ہم غزہ میں فلسطینی بچوں کا ہولوکاسٹ دیکھ رہے ہیں، نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ

پیر 20 نومبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے بچوں کے عالمی دن پر تقریر کرتے ہوئے کہا کہ ہم غزہ میں فلسطینی بچوں کا ہولوکاسٹ دیکھ رہے ہیں، اس وقت غزہ کے بچے میرے ذہن میں ہیں۔ نہتے بچوں کا قتل عالمی قوانین اور انسانی حقوق کی شدید خلاف ورزی ہے۔

نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے بچوں کے عالمی دن کے موقع پر زارا الرٹ ایپ کا اجراء کیا، اور تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایپ بچوں کے حقوق کے تحفظ میں معاون ثابت ہوگی، وفاقی حکومت بچوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔

انہوں نے کہا کہ صرف حکومت کی ہی نہیں بلکہ معاشرے کے تمام طبقات کی ذمہ داری ہے کہ وہ بچوں کے حقوق اور ان کی بہتری کے لیے کام کریں۔ بچے ہمارا مستقبل ہیں ان کی حفاظت اور تعلیم و تربیت کو بہتر بنانا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

مزید پڑھیں

انوار الحق کاکڑ نے اسرائیلی جارحیت اور ظلم کے خلاف بات کرتے ہوئے کہا کہ اس موقع پر اسرائیلی بچے میرے ذہن میں آرہے ہیں، ان کے اوپر جو ظلم ہو رہا ہے اس کے خلاف آواز اٹھانا ہماری ذمہ داری ہے۔ غزہ میں نسل کشی ہورہی ہے جس کے خلاف ہر صورت آواز اٹھانا ہوگی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اسرائیلی ریاست سمجھتی ہے کہ وہ اپنی ملٹری کی وجہ سے بہت طاقت ور ہے۔ لیکن پیشہ ور افواج مقابل فوجوں سے لڑتی ہیں، نہتے بچوں کا قتل نہیں کرتی۔ غزہ میں اسرائیل کی ظالمانہ کارروائیوں کا سلسلہ ہر صورت رکنا چاہیے۔

انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ موسیٰ علیہ سلام کو بنی اسرائیل کے لیے بھیجا گیا جہاں فرعون ان کے بچوں کا قتل عام کر رہا تھا، انہوں نے آکر بنی اسرائیل کو بچایا۔ اب جو اسرائیلی ہیں وہ کہتے ہیں کہ ہم موسیٰ علیہ سلام کے ماننے والے ہیں لیکن کام یہ فرعون والا ہی کر رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نئے انتظامی یونٹس وقت کی ضرورت، ہم مطالبہ نہیں بلکہ تجویز کی حمایت کر رہے ہیں، مصطفیٰ کمال

پیٹرولیم لیوی کے خلاف جماعت اسلامی کے کراچی، لاہور اور پشاور میں دھرنے

آزاد کشمیر کی مخصوص نشستوں پر پولنگ 24 اگست کو، امیدواروں کے نام بھی سامنے آگئے

نئے انتظامی یونٹس سے گورننس بہتر ہوسکتی ہے، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کی رائے

نئے انتظامی یونٹس کے بغیر بہتر گورننس ممکن نہیں، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کا اتفاق

ویڈیو

نئے انتظامی یونٹس سے گورننس بہتر ہوسکتی ہے، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کی رائے

اسلام ماخا چیف کی ’یو ایف سی‘ فائٹ میں مسلسل 17 ویں فتح، نیا عالمی ریکارڈ بھی قائم کردیا

ایران کا ہرمز کھولنے سے قبل امریکا سے معاہدے کی پاسداری کا مطالبہ، خطے میں کشیدگی بڑھ گئی

کالم / تجزیہ

انکار کا اعزاز

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں