استحکام پارٹی کراچی میں بھی متحرک، تحریک انصاف کے کتنے افراد شامل ہوگئے؟

منگل 21 نومبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

استحکام پاکستان پارٹی کراچی میں بھی متحرک ہوگئی ہے جہاں اس نے تحریک انصاف کو سیاسی جھٹکا دیتے ہوئے بیک وقت اس کی 32 وکٹیں اڑا دی ہیں۔

کراچی میں میئر کے انتخاب پر منحرف ہونیوالے تحریک انصاف کے 32 یونین کونسل کے چیئرمینوں نے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔

رات گئے  استحکام پاکستان پارٹی کے صوبائی صدرمحمود مولوی کے گھر اہم بیٹھک  میں تحریک انصاف کے سندھ کے ارکان بھی شریک ہوئے، استحکام پاکستان پارٹی کے سندھ کے جنرل سیکریٹری علی جونیجو بھی اس موقع پر موجود تھے۔

استحکام پاکستان پارٹی میں شامل ہونے والوں میں کے ایم سی میں تحریک انصاف کے ٹکٹ پر منتخب ہونے والے اسد امان اور ان کے ساتھ 31 دیگر یوسی چیئرمین شامل ہیں، علی جونیجو نے پی ٹی آئی کے رہنماؤں کو اپنی جماعت میں شمولیت پر خوش آمدید کہا۔

استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والے پی ٹی آئی سے میئر انتخاب میں منحرف ہوچکے تھے، شمولیت اختیار کرنے والوں میں اسد امان ، صلاح الدین ، زبیر موسیٰ ، عمران پروانی، عمران قریشی، ریاض خان، عبدالوسیم، علی رضا، سلمان، عبدالرحمن، ادریس شامزئی، سلمان، عزیز اللہ شامل ہیں۔

دیگر چیئرمینوں سمیت منیب الرحمن ، عبدالمعید ایڈووکیٹ ، طاہر پرویز ، عاطف حیات ، صنوبر فرحان ،اسلم نیازی ، گلفام، عاصم حیدر، اختر گل شیر ، امجد ، عبدالغنی نے بھی استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا ہے۔

تحریک انصاف کے مذکورہ یوسی چیئرمینوں نے جماعت اسلامی کے حافظ نعیم الرحمان کی میئر کے عہدے کے لیے حمایت سے انکار کیا تھا اور ان کی جانب سے میئر کے انتخابات کے بائیکاٹ کے باعث پیپلز پارٹی کے مرتضی وہاب میئر کراچی بن گئے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ماہرنگ بلوچ کی نوبل امن انعام کے لیے نامزد کرنے والا ی’یورگن واٹنے فریڈنس‘ کون ہے؟

ٹرمپ اور شہباز ملاقات سے بھارتی اثرورسوخ کو دھچکا لگا ہے، وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق

ماہرنگ بلوچ کی نوبل امن انعام کی نامزدگی کے پیچھے بھارتی خفیہ ایجنسی کا کیا کردار ہے؟

کھیل رہے تھے تو ہاتھ بھی ملانا چاہیے تھا، کانگریس رہنما ششی تھرور کی بھارتی ٹیم پر تنقید

گھر کی تعمیر کے لیے 20 سے 35 لاکھ تک قرضہ کن شرائط پرحاصل کیا جا سکتا ہے؟

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وزیراعظم شہباز شریف کی امریکی صدر سے اہم ملاقات، ڈونلڈ ٹرمپ کو دورہ پاکستان کی دعوت، اہم منصوبوں پر تبادلہ خیال

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی