پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
حالیہ تبدیلی کے بعد انٹربینک میں ڈالر 285 روپے 79 پیسے کا ہو گیا جبکہ گزشتہ روز ڈالر 285 روپے 97 پیسے پر بند ہوا تھا۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی کرنسی ایکسچینج رپورٹ کے مطابق سعودی ریال 76.19 روپے، اماراتی درہم 77.81 روپے، قطری ریال 78.42 روپے، کویتی دینار 927.85 روپے اور بحرینی دینار 758.04 روپے کا رہا۔
انٹربینک میں آسٹریلین ڈالر 188 روپے 04 پیسے، کینیڈین ڈالر 208 روپے 27 پیسے اور برطانوی پاؤنڈ کی قدر 358 روپے 16 پیسے ریکارڈ کی گئی۔