انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ’آئی سی سی‘ نے ٹرانس جینڈرز کے خواتین کے بین الاقوامی مقابلوں میں شرکت پر پابندی لگا دی ہے۔
بین الاقوامی اسپورٹ نیوز آؤٹ لیٹ ای ایس پی این کے مطابق منگل کو آئی سی سی بورڈ کی جانب سے منظور کیے گئے نئے قوانین کے تحت کوئی بھی کھلاڑی جو مرد سے خاتون میں منتقل ہوا ہے اور کسی بھی طرح کی مردانہ بلوغت سے گزر چکا ہے، اسے خواتین کی بین الاقوامی کرکٹ میں حصہ لینے کی اجازت نہیں ہوگی، چاہے وہ کسی بھی سرجری یا صنفی تفویض کے علاج سے گزر کے آیا ہو۔
مزید پڑھیں
یاد رہے کہ ان نئے قوانین و ضوابط کی وجہ سے آئی سی سی کی پہلی ٹرانس جینڈر کھلاڑی ڈینیئل میک گیہی جو اس سال کے شروع میں بین الاقوامی کرکٹ میں نمایاں ہوئی تھیں وہ اب خواتین کے بین الاقوامی کھیلوں میں حصہ نہیں لے سکیں گی۔
ڈینیئل مک گیہی کا تعلق آسٹریلیا سے ہے جو 2020 میں کینیڈا منتقل ہوا، اور 2021 میں مرد سے خاتون بننے کے لیے طبی عمل سے گزرا، ستمبر 2023 میں اس نے کینیڈا کی طرف سے ٹی20 ورلڈ کپ 2024 کے کوالیفائر میچ میں بھی شرکت کی تھی۔
ڈینیئل میک اب تک 6 ٹی 20 کھیل چکی ہے، جس میں 19.66 کی اوسط اور 95.93 کے اسٹرائیک ریٹ سے 118 رنز بنائے ہیں۔